وزیراعظم کا ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کا خیر مقدم کیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی مختار ڈیوپ نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں آئی ایف سی کے جاری اور ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا خیر مقدم کیا جبکہ انہوں نے بنیادی ڈھانچے، آئی ٹی، زراعت اور صحت کے شعبوں میں آئی ایف سی کے تعاون کو سراہا۔
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کی جاری کوششوں کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
دوسری جانب آئی ایف سی سر براہ نے وزیرخزانہ اورنگزیب سے بھی ملاقات کی جس میں مختار ڈیوپ نے کہا کہ آئی ایف سی پاکستان کی طرف سے اصلاحات کو تسلیم کرتی ہے، نجی شعبے نے وزیرخزانہ کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
سندھ حکومت کا پیر سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا اعلان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آئی ایف سی
پڑھیں:
وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
ترک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر پر ترکیے کی غیرمتزلزل حمایت کے مشکور ہیں۔
اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے میں زلزلے پر اظہار تشویش کیا اور ترک بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔