سندھ کابینہ کا اجلاس: سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں توسیع کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی:
سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد پانچ سال تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ایجنڈا کی مںظوری دی گئی ان میں سے ایک ایجنڈا سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی توسیع کا بھی تھا۔
اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد پانچ سال تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، صوبے بھر کی سرکاری ملازمتوں پر پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ کابینہ کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے اس حوالے سے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق سندھ پولیس اور پبلک سروس کمیشن کے ملازمتوں پر نہیں ہوگا، پہلے سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی حد 28 سال تھی جسے بڑھا کر 33 سال کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمتوں عمر کی حد
پڑھیں:
پاراچنار میں یوم حسینؑ
تقریب میں علامہ اخلاق حسین شریعتی، سینیئر احباب، ضلعی کابینہ، جی پی آئی یونٹ کابینہ علاقائی مشران اور محبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم حسینؑ

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم جی پی آئی یونٹ کے زیر اہتمام کراخیلہ بر کلے مسجد میں ایک پُرنور یوم حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں علامہ اخلاق حسین شریعتی، سینیئر احباب، ضلعی کابینہ، جی پی آئی یونٹ کابینہ علاقائی مشران اور محبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔