پاکستان و سعودی عرب کی بحری افواج کی میری ٹائم مشق نسیم البحر اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
پاکستان و سعودی عرب کی بحری افواج کی میری ٹائم مشق نسیم البحر اختتام پذیر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز )پاک بحریہ اور سعودی بحریہ کے درمیان دو طرفہ میری ٹائم مشق نسیم البحر اختتام پذیر ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا اختتام شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کے مظاہرے کے ساتھ ہوا۔
کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی مہمان خصوصی کے ساتھ میزائل فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔اس موقع پر آپریشنل تیاری اور حربی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
مشق نسیم البحر میں اینٹی سرفیس، اینٹی سب میرین وارفیئر اور مربوط میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز شامل تھے۔ یہ ہر 2 سال بعد منعقد کی جانے والی دو طرفہ آپریشنل مشق ہے جو اسٹریٹجک شراکت داری اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے دونوں بحری افواج کے عزم کی عکاس ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مشق نسیم البحر میری ٹائم
پڑھیں:
کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کی آج 26 ویں برسی
آج کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کی 26 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ایئرچیف، نیول چیف اور افواجِ پاکستان نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ کرنل شیرخان شہید نے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کی۔
وہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے ہمیشہ ایک عظیم مثال، تحریک کا ذریعہ رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان کی قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
ہم اپنے اس عظیم ہیرو کو سلام پیش کرتے ہیں اور مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔