وکلا اہم معلومات بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز کو بیچتے ہیں، پی ٹی آئی قائدین کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنماؤں نے الزام لگایا ہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملنے والے وکلا بیرون ملک بیھٹے یو ٹیوبرز سے پیسے لے کر ان تک اہم معلومات پہنچا رہے ہیں، سینیئر رہنماؤں نے عمران خان سے وکلا کی ملاقاتوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
ہفتہ کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بعض مرکزی رہنماؤں نے وکلا کی عمران خان سے ملاقاتوں کے دوران ان سے شکایات کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وکلا ملک سے باہر بیھٹے یو ٹیوبرز تک اہم معلومات پہنچا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی کے مرکزی قائدین نے وکلا کی جانب سے شکایات کے علاوہ ان کی پیغام رسانی، کور اور سیاسی کمیٹی کے اجلاسوں میں ان کے طرز عمل پر بھی سوالات اٹھائے ہیں اور تفصیلات بانی پی ٹی آئی تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پارٹی قائدین نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ وکلا میں چند ایسے بھی ہیں جو بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز کے لیے کام کرتے ہیں اور بیرون ملک بیٹھے یہ یوٹیوبرز ان وکلا کو اندر کی معلومات پہنچانے کے بدلے انہیں معاوضہ ادا کرتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ چند وکلا پارٹی میں بنے الگ الگ گروپس کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ وکلا کی جانب سے عمران خان کے ساتھ شکایات اور دیگر معاملات پر پائے جانے والے تحفظات کا ازسر نو جائزہ لیں گے۔
ادھر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی قیادت کو اڈیالہ میں ملاقاتیں ہی نہیں کرنے دی جاتیں، صرف وکلا ہی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرتے ہیں جبکہ سیاسی قیادت کو عدالتوں سے اجازت لے کر مشکل سے ملاقات کرنا پڑتی ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کو ایک انٹرویو کے دوران پی ٹی آئی سے نکالے گئے رہنما شیر افضل مروت نے بھی کچھ ایسے ہی الزامات عائد کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے جانے والوں میں صرف ایک وکیل ہوتا ہے اور باقی کان بھرنے والے ہوتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ جیل پی ٹی آئی۔ تحریک انصاف۔ شکایات شیخ وقاص اکرم مرکزی سیکریٹری مرکزی قائدین میڈیا رپورٹ یوٹیوبرز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل پی ٹی ا ئی تحریک انصاف شکایات شیخ وقاص اکرم مرکزی سیکریٹری میڈیا رپورٹ یوٹیوبرز تحریک انصاف بیرون ملک پی ٹی ا ئی کے مطابق وکلا کی کے لیے کیا ہے
پڑھیں:
ڈان 3 میں رنویر سنگھ کیساتھ ہیروئن کون ہوگی؟ نام سامنے آگیا
بالی ووڈ کی ایکشن تھرلر فرنچائز ڈان کی تیسری فلم میں مرکزی کردار کیلئے اداکارہ کا انتخاب کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خوبرو اور فٹنس کیلئے مشہور اداکارہ کریتی سینن کو فلم ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے جو ڈان کا کردار ادا کرنے واکے رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کریں گی۔
سال 2024 میں بھارتی میڈیا نے خبر دی تھی کہ رنویر سنگھ کو ’ڈان‘ فرنچائز کے تیسرے ڈان کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے، جو امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے بعد یہ کردار نبھائیں گے۔ اس کے بعد فلم ’ڈان 3‘ کا باضابطہ اعلان کیا گیا، جس میں فرحان اختر ایک دہائی بعد بطور ہدایتکار واپسی کریں گے۔
View this post on InstagramA post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)
پہلے فلم میں کیارا اڈوانی کو مرکزی اداکارہ کے طور پر کاسٹ کیا گیا تھا، لیکن اپنے حمل کی وجہ سے وہ اس پراجیکٹ سے الگ ہو گئیں۔ اب بھارتی میڈیا نے خصوصی طور پر اطلاع دی ہے کہ کریتی سینن ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار کے لیے سب سے مضبوط امیدوار ہیں اور وہ جلد ہی معاہدے پر دستخط کرنے والی ہیں۔
بھارتی کے ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ زیادہ تر یورپ میں ہوگی اور مقامات پہلے ہی فائنل کر لیے گئے ہیں۔ فلم کا اسکرپٹ مکمل ہو چکا ہے اور ایکشن مناظر کے لیے بین الاقوامی اسٹنٹ ٹیم کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ شوٹنگ کا آغاز اکتوبر یا نومبر 2025 میں متوقع ہے۔