پاک بحریہ‘ سعودی رائل نیول فورسز کی میری ٹائم مشق نسیم البحر ختم
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دو طرفہ میری ٹائم مشق نسیم البحر کے سلسلے کی پندرہویں مشق شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کے مظاہرے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی مہمان خصوصی کے ساتھ میزائل فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار اور پی این ایس یرموک کے ہمراہ رائل سعودی نیول فورسز کے جہازوں جزان اور حائل نے زمین سے سطح زمین اور فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل فائر کیے اور اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بناتے ہوئے آپریشنل تیاری اور حربی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ مشق کے ذریعے باہمی ہم آہنگی، دو طرفہ تعاون میں اضافہ اور میری ٹائم سکیورٹی کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
پاکستان شوبز کے صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر اداکار فردوس جمال کو دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازنے کیلئے فن، ادب اور مزاح کے شہسوار نامور ٹی وی میزبان دلدار پرویز بھٹی کی یاد میں الحمرا ہال لاہور میں ایک رنگا رنگ ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں فردوس جمال، محسن گیلانی سمیت نامور فنکاروں اور ممتاز گلوکاروں کی پرفارمنس نے ایوارڈ شو کی شان بڑھا دی۔ لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ہونے والی تقریب میں دلدار بھٹی لوورز فورم کے روح رواں میاں فراز، فلمی ہیرو التمش بٹ، پنجاب تھیٹر آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ، گلوکارہ شیزا جہاں، بی اے شاکر ، سدرہ نور سمیت نامور فنکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تقریب میں نامور گلوکاروں کی جانب سے شاندار پرفارمنس بھی پیش کی گئی جس نے محفل میں سماں باندھ دیا۔ تقریب نے نہ صرف دلدار پرویز بھٹی کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا بلکہ فن و ثقافت سے جڑے چہروں کو ایک بار پھر روشنیوں میں لا کھڑا کیا۔
تقریب میں سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ علیشا جعفری، مون پرویز، محسن گیلانی سمیت دیگر فنکاروں کو دلدار بھٹی ایوارڈز پیش کیے گئے۔