Nai Baat:
2025-11-05@02:00:30 GMT

عمران خان کی جیل سے ہیٹرک اور کھلے خطوط کی کھلی تاریخ

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

عمران خان کی جیل سے ہیٹرک اور کھلے خطوط کی کھلی تاریخ

پہلا حصہ
اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید حافظ عاصم منیر کے نام یکے بعد دیگرے تین ’’کھلے خط ‘‘لکھے ہیں۔۔۔ان خطوط پر حکمران جماعت کے وزراء جہاں طنز کے تیر برسا رہے ہیں وہیں پر آرمی چیف کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں اْن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ’’ اِنہیں عمران خان کا کوئی خط نہیں ملا اور اگر کوئی خط ملا بھی تو وزیر اعظم کو بجھوا دوں گا،پاکستان آگے بڑھ رہا ہے،پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے اور پاکستان کو مزید آگے بڑھنا ہے‘‘۔۔۔معروف صحافی اور اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کا کہنا ہے کہ ترک صدر کو دیئے جانے والے ظہرانے پر جب عمران خان کے ’’کھلے خطوط ‘‘کی بابت آرمی چیف سے سوال کیا گیا تو اْنہوں نے کہا کہ ’’جو خطوط آ رہے ہیں، وہ مجھے تو نہیں مل رہے،وہ خط اگر ملے بھی تو میں ان کو پڑھوں گا نہیں،یہ خط میڈیا آپٹکس ہیں،ان کا کوئی مقصد نہیں ہوتا،یہ صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے لکھے جاتے ہیں،اگر کوئی خط لکھے گئے ہیں تو میں ان خطوط کو نہیں پڑھتا‘‘۔۔۔دوسری طرف حکومتی وزراء عمران خان کے ان خطوط کو ’’منت ترلہ کی آخری حد قرار دے رہے ہیں جبکہ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ’’عمران خان کا نام نہاد خط ان کی پرانی افسوس ناک سوچ کی ترجمانی کرتا ہے،ان خطوط کا کوئی جواب آنا تو دور کی بات،رسید تک بھی نہیں آئے گی،عمران خان جنہیں خط لکھ رہے ہیں،وہ پڑھنا ہی نہیں چاہ رہے،یہ خط ابھی تک نہ کسی نے دیکھا نہ پڑھا،پتا نہیں کس کبوتر کی چونچ میں ہے اور وہ کب کس منڈیر پر اترے گا‘‘۔۔۔وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے بیان داغا کہ’’عمران خان خط نہیں بھیجتے بلکہ یہ ایک پروپیگنڈا ٹول ہے جس سے وہ فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ایسی حرکتوں سے عمران خان عوام اور فوج میں دوریاں پیدا نہیں کر سکیں گے اور ان کے لیے بھی اس چیز کے اچھے اثرات نہیں ہوں گے،عمران خان کا آرمی چیف کو خط قومی سطح کا جرم ہے‘‘۔۔۔ن لیگی سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے خطوط بدنیتی پر مبنی ہیں،خطوط کا مقصد یہ تاثر پیدا کرنا ہے ان کی سزاوں کی وجہ اسٹیبلشمنٹ ہے،خط پبلک پہلے ہوتا ہے اور جسے لکھا جاتا ہے اسے پہنچتا بھی نہیں ہے،اگر کسی کو پیغام پہنچانا ہو تو ایسی باتیں پبلک نہیں ہوتی،عمران خان کی سزاوں کی وجہ اسٹیبلشمنٹ نہیں بلکہ ان کے اپنے کرتوت اور اعمال ہیں،کسی نے نہیں کہا تھا کہ 190 ملین آپ چوری کر لیں،بتائیں کیا 9 مئی اور 26 نومبر کو آپ کو کسی نے دعوت دی تھی؟۔۔۔عمران خان کے تینوں خطوط کو پڑھا جائے اور حکومتی وزراء کے ردعمل کو دیکھا جائے تو حیرت ہوتی ہے کہ کیا واقعی یہ ان سکہ بند،پرانے اور گھاگ سیاست دانوں کے بیانات ہیں۔۔۔ سب کو پتا ہے کہ’’کھلا خط‘‘ایک ایسا خط ہوتا ہے جو مخصوص فرد یا ادارے کے نام لکھا جاتا ہے لیکن اسے عوام کے لیے بھی شائع کر دیا جاتا ہے۔۔۔ اس کا مقصد عام طور پر کسی اہم مسئلے پر توجہ دلانا،اپنی رائے یا احتجاج کا اظہار کرنا یا کسی پالیسی یا رویے پر تنقید کرنا ہوتا ہے۔یہ اخبارات،سوشل میڈیا یا دیگر عوامی پلیٹ فارمز پر شائع کیا جا سکتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کے پیغام سے آگاہ ہو سکیں۔۔۔۔اس کا اصل مقصد عوامی آگاہی اور دباو ٔپیدا کرنا ہوتا ہے۔۔۔اکثر اخبارات،ویب سائٹس یا سوشل میڈیا پر اسے شائع کیا جاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسے پڑھ سکیں۔۔۔کھلا خط رسمی انداز میں بھی لکھا جا سکتا ہے اور غیر رسمی انداز میں بھی،اس کا انحصار اس کے مخاطب اور موضوع پر ہوتا ہے۔۔۔۔کھلا خط کسی حکومتی پالیسی،سیاسی فیصلے یا سماجی مسئلے پر اپنا مؤقف واضح کرنے کے لیے لکھا جاتا ہے،کھلا خط کسی رہنما، ادارے یا شخصیت کو کسی مسئلے پر رہنمائی یا مشورہ دینے کے لیے لکھا جاتا ہے۔۔۔کھلا خط کسی تحریک،شخصیت یا نظریے کی حمایت یا مخالفت میں لکھا جاتا ہے۔۔۔کسی ادارے یا حکومت کو ان کی پالیسیوں یا اقدامات میں بہتری کے لیے متوجہ کرنے،کسی اہم سماجی،سیاسی یا معاشی مسئلے پر لوگوں کو آگاہ کرنے،عوامی شخصیات یا حکومت کو کسی خاص مسئلے پر توجہ دلانے،کسی انسانی حقوق کے مسئلے،تعلیم،صحت یا دیگر معاشرتی مسائل پر روشنی ڈالنے،کسی کمپنی کے غیر اخلاقی رویے،مہنگائی یا صارفین کے مسائل پر بات کرنے کے لئے کھلے خطوط کا سہار ا لیا جاتا ہے۔۔۔مثال کے طور پر اگر کوئی صحافی کسی وزیر یا سربراہ مملکت کو خط لکھ کر مہنگائی پر قابو پانے کی اپیل کرے اور وہ خط اخبار میں شائع ہو جائے تو یہ ایک کھلا خط ہوگا۔۔۔۔اگر کوئی مشہور شخصیت کسی ادارے کو خط لکھ کر عوامی مسائل پر آواز بلند کرے اور وہ خط سوشل میڈیا پر وائرل ہو جائے،تو یہ بھی کھلا خط کہلائے گا۔۔۔۔کھلے خط کی اہمیت اس کی عوامی رسائی اور اثر و رسوخ میں ہوتی ہے۔۔۔اگر یہ مؤثر طریقے سے لکھا جائے اور صحیح پلیٹ فارم پر شائع کیا جائے تو یہ مثبت تبدیلی لانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔۔۔کھلاخط دنیا بھر میں ایک مؤثر ذریعہ رہا ہے،جس کے ذریعے افراد،تنظیمیں اور عوامی شخصیات اہم سماجی،سیاسی اور اخلاقی معاملات پر آواز اٹھاتے ہیں۔۔۔اس کا اثر صرف کسی مخصوص ملک تک محدود نہیں بلکہ یہ عالمی سطح پر بھی پالیسی سازی، انسانی حقوق اور سفارتی تعلقات پر اثر انداز ہوتا ہے۔۔۔ حکومتوں اور رہنماوں کو جوابدہ بنانے کے لئے کھلے خطوط کے ذریعے حکمرانوں کو عوامی مسائل پر توجہ دینے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔۔۔بین الاقوامی تنظیمیں اور ممالک ایک دوسرے پر دباؤ ڈالنے کے لیے کھلے خطوط کا استعمال کرتے ہیں،جیسا کہ کئی بار کھلے خطوط میں جنگ بندی،انسانی حقوق کے تحفظ، یا کسی عالمی بحران کے حل پر زور دیا جاتا ہے۔۔۔۔یاد رہے کہ 2022ء میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد مختلف عالمی رہنماوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے روسی صدر پیوٹن کو کھلے خطوط لکھے، جن میں جنگ روکنے کی اپیل کی گئی۔۔۔۔ فلسطین، کشمیر،میانمار اور دیگر عالمی تنازعات پر انسانی حقوق کی تنظیمیں کھلے خطوط کے ذریعے عالمی برادری کی توجہ دلاتی رہی ہیں۔۔۔۔عالمی انسانی حقوق کے کارکن اور تنظیمیں حکومتوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنبیہ کرنے کے لیے کھلے خطوط کا سہارا لیتی ہیں۔۔۔کھلے خطوط کا استعمال نسل پرستی،صنفی مساوات،آزادی اظہار اور دیگر سماجی مسائل پر شعور اجاگر کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔۔۔ 2019ء میں گریٹا تھنبرگ اور دیگر ماحولیاتی کارکنوں نے اقوامِ متحدہ اور عالمی رہنماوں کو کھلا خط لکھا جس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف عملی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔۔۔۔ 2020 ء میں امریکہ میں جارج فلوئیڈ کے قتل کے بعد دنیا بھر کے رہنماوں اور مشہور شخصیات نے نسل پرستی کے خلاف کھلے خطوط لکھے۔۔۔کئی صحافی اور میڈیا ادارے اظہارِ رائے کی آزادی پر عائد پابندیوں کے خلاف کھلے خطوط لکھ کر دنیا کی توجہ مبذول کراتے ہیں۔۔۔ (جاری ہے)

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: کھلے خطوط کا عمران خان کے کرنے کے لیے ا رمی چیف ا جاتا ہے مسئلے پر اگر کوئی کھلا خط کھلے خط جائے تو سکتا ہے ہوتا ہے رہے ہیں ہے اور ا نہیں خط لکھ

پڑھیں:

فارم 47 نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت ہوگی، عمران خان

راولپنڈی:(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ فارم 47 یا اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی تاہم جو بھی بات ہوگی وہ اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ذریعے ہوگی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد ڈاکٹر عظمیٰ خان نے علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جتنی اپڈیٹ دے سکتی تھی دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے فارم 47 کی حکومت سے کیا مذاکرات ہوسکتے ہیں، جب وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بتایا گیا کہ پوچھ کے بتاؤں گا تو پھر پیچھے کیا رہ گیا، بانی نے کہا ہے ان کے ساتھ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

ڈاکٹر عظمیٰ خان کے مطابق بانی نے کہا تین سال ہونے کو ہے مجھ پر سختیاں کررہے ہیں، بانی نے کہا جب بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کی یہ پی ٹی آئی پر اور زیادہ ظلم کرتے ہیں اور سارا کنٹرول فرد واحد کے پاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا جتنا ظلم اس دور میں ہوا اتنا کبھی نہیں ہوا، بانی نے کہا ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کی مریضہ ہیں، جیل میں رکھا گیا ہے، بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جس نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی اس پر ظلم ہوا، بانی نے کہا نہ فارم 47 اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت ہوگی، بانی نے کہا ہے جو بھی بات ہوگی وہ محمود خان اچکزئی کے ذریعے ہوگی، محمود خان اچکزئی اتحاد کے سربراہ ہیں لہٰذا اتحاد کے ذریعے ہی بات چیت ہوگی۔

ڈاکٹر عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی قیدی کو ایسے نہیں رکھا گیا جس طرح انہیں رکھا گیا ہے، آزادی یا موت کے علاوہ کوئی غلامی قبول نہیں کروں گا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سلمان اکرم راجا پر انہیں مکمل اعتماد ہے، بانی نے کہا صرف سلمان اکرم راجا کے ذریعے پارٹی کو پیغام دیا جائے گا۔

عمران خان

متعلقہ مضامین

  • اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں ہوگی، آزادی یا موت ، غلامی قبول نہیں ،عمران خان
  • عمران خان نے اچکزئی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا
  • پورٹ قاسم کو جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا، وفاقی وزیر بحری امور
  • بانی پی ٹی آئی کا متبادل کوئی نہیں، بات ختم، عمران اسماعیل
  • فارم 47 یا اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات نہیں ہوگی، عمران خان
  • ہم تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں: ظہران ممدانی، میئر منتخب ہوئے تو فنڈز نہیں دوں گا: ٹرمپ
  • فارم 47 نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت ہوگی، عمران خان
  • ہم پی ٹی آئی میں کسی ’مائنس فارمولے‘ کے مشن پر نہیں،عمران اسمٰعیل
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • جماعت اسلامی کا احتجاجی مارچ ‘ ریڈ لائن منصوبہ فوری مکمل و حتمی تاریخ دینے کا مطالبہ