بھکر:

پجاب  میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون اور اس کے پڑوسی کو قتل کردیا، پولیس نے مقتولہ کے بھانجے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر دہرے قتل کا واقعہ نواحی علاقے چک نمبر 12 میں پیش آیا، جس میں 35 سالہ سمیرا بی بی اور اس کے 25 سالہ پڑوسی آفاق کو قتل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران اور نفری جائے وقوع پر پہنچے اور مقتولہ کے بھانجے کو گرفتار کرکے قتل میں استعمال ہونے والی 30 بور پستول برآمد کرلی۔ ابتدائی اطلاعات کے  مطابق قاتل، مقتولہ سمیرا بی بی کا بھانجا ہے جب کہ مقتولہ سمیرا بی بی 3 بچوں کی ماں اور پڑوسی مقتول آفاق غیر شادی شدہ تھا۔

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

اسلام آباد: شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ

اسلام آباد میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ کردیا گیا وفاقی پولیس نے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا۔

اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ خواجہ سرا کا مبینہ طور پر  گھر میں حراست میں لینے کے بعد بندوق کی نوک پر گینگ ریپ کیا گیا، حملہ آوروں نے گن پوائنٹ پر اس سے نقدی، سونا اور ایک موبائل فون بھی چھین لیا

متاثرہ شہری کی شکایت پر ملزمان کے خلاف شالیمار تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق خواجہ سرا کو ایف 10 مرکز سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے اٹھا کر جی 14 میں واقع ایک مکان میں لے جایا گیا۔

اس نے بتایا کہ گھر پہنچ کر اس شخص نے ایک اور ساتھی کے ساتھ مل کر اسے مارنا شروع کر دیا اور پھر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

اس نے پولیس کو مزید بتایا کہ اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی اور اسے مزید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ملزمان نے آدھا تولہ سونے کے زیورات ایک موبائل فون اور 17 ہزار روپے نقدی بھی لوٹ لی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی طرف سے اٹاری بارڈر بند کیے جانے کے بعد پاکستان نے بھی واہگہ بارڈر بند کردیا
  • کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ، چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق
  • اسلام آباد، شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
  • سپریم کورٹ نے بیوہ خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ جاری کردیا
  • خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
  • کورنگی میں خاتون کا قتل؛ مقتولہ کو پارک کون لیکر آیا؟ ویڈیو سامنے آگئی
  • لاہور میں منشیات فروش خاتون گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد
  • سوات میں غیرت کے نام پر‘ 2 افراد کا قتل
  • کراچی: سوٹ کیس سے لاش ملنے کا معمہ حل، قاتل قریبی خاتون دوست نکلی