چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی، گلوکار عاطف اسلم ایونٹ کا آفیشل ترانہ گائیں گے۔
19 فروری سے 19 دن کےلیے کرکٹ کے دیوانے یا تو بیٹھے ہوں گے میدان میں یا پھر ٹیلی وژن کے سامنے، کیونکہ وقت آگیا یہ جاننے کا کہ چیمپئنز کا چیمپئن کون بنے گا؟
میدان میں مقابلے سے پہلے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب آج لاہور قلعہ کے دیوان عام میں ہوگی، جہاں ہوگی کرکٹ لیجنڈز کے درمیان پینل ڈسکشن ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے اہم عہدیداران شریک ہوں گے۔ عاطف اسلم سُر، ساز اور آواز کے اس میلے میں تڑکا لگائیں گے جو چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ پیش کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فاتح کون ہو گا، اس کا فیصلہ آج قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ہو جائے گا۔پہلا ٹی ٹوئنٹی جنوبی افریقا نے جیتا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے اپنے نام کیا، سیریز کا فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا جائے گا۔شائقین صائم ایوب کے ردھم میں آنے سے خوش ہیں، اور پاکستانی کرکٹ لوورز نے بیٹنگ میں بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان جبکہ بولنگ میں سلمان مرزا اور فہیم اشرف سے توقعات باندھ لیں۔