لاہور:

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شپ بلاول بھٹو کے قریب ہے، سال دو سال میں بلاول بھٹو وزیر اعظم بن جائیں گے۔ 

پنڈی گھیپ میں عوامی اجتماع سے خطاب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں،دوسری جماعتوں کی لیڈر شپ میں وزرا سمیت اراکین اسمبلی سے ہاتھ ملاتے وقت فرعونیت کی جھلک نظر آتی ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ جہاں عوام کے حقوق اور ایشوز کی بات ہوگی، عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔ دہشت گردی کی جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔  پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف شہادتیں دے رہیں ہیں، پیپلز پارٹی اور پاکستانی عوام انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ کل،آج اور آنیوالے وقت میں اپنے اداروں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

گورنر سردار سلیم حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ ہر طرف سے یہی کوشش ہے کہ پاکستان واحد ایٹمی پاورہے اسے ختم ہونا چاہئے اگر یہ قائم ہے تو پاکستان کی مضبوط فوج کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو چار سڑکیں اور فنڈ کی منتیں کرنے کا عادی نہیں، جب بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے تب زیادہ فنڈز اٹک میں استعمال کریں گے، اٹک کی عوام ترقیاتی کاموں سے محروم ہے۔ اٹک کے جوانوں نے فوج میں شامل ہو کرملک کی خدمت کی اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گورنر پنجاب بلاول بھٹو نے کہا

پڑھیں:

گورنر پنجاب کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات‘ بری ہونے پر مبارکباد دی 

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے چیئرمین سینٹ کو وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ سے 14 مقدمات میں باعزت بری ہونے پر مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا۔ سردار سلیم حیدر نے یوسف رضا گیلانی کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا۔چیئرمین سینٹ نے سردار سلیم حیدر خان کی بحیثیت گورنر پنجاب کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا صوبہ میں گورنر پنجاب نے کارکنوں میں نئی سیاسی روح ڈال دی ہے۔سردار سلیم حیدر خان کی کاوشوں سے دوسری جماعتوں سے لوگ پی پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • حکومت چلانے کیلئے آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں، گورنر پنجاب کے خط پر عظمی بخاری کا ردعمل
  • گورنرپنجاب کا سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کیلئے مریم نواز کو خط
  • گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ کو چکوال اور جہلم کو آفت زدہ قرار دینے کا خط
  • پنجاب میں مثالی گاؤں منصوبہ، مریم نواز کی قیادت میں دیہی ترقی کی نئی مثال
  • صدر زرداری کی70ویں سالگرہ  آج منائی جائیگی
  • گورنر پنجاب کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات‘ بری ہونے پر مبارکباد دی 
  • ’’ہیپی برتھ ڈے صدر زرداری‘‘،70 ویں سالگرہ پر بلاول،بختاور،آصفہ، فریال اور جیالوں کی مبارکباد
  • یقین دلاتا ہوں ہر ایمان دار جوڈیشل افسر کے ساتھ کھڑا ہوں گا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
  • لاہور میں مرد و خواتین کو ای ٹیکسیاں بلاسود قرضوں پر دی جائیں گی، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان
  • وزیراعلیٰ ای ٹیکسی سکیم کب شروع ہوگی؟حتمی تاریخ کااعلان ہوگیا