سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔ پنجاب میں سپر سیڈرز کے استعمال سے ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57 کروڑ 95 لاکھ روپے کمالیے ، صوبہ بھر میں گندم کی کاشت میں سپر سیڈرز کے ذریعے 330 ٹن بیج کی بچت ہوئی، سپر سیڈرز کے استعمال سے روایتی طریقہ کار کے مقابلے میں 18 لاکھ 70 ہزار لٹر ڈیزل کا کم استعمال ہوا۔ سپر سیڈرز سے کاشت پر ڈیزل کے استعمال میں 48 کروڑ 62 لاکھ روپے کی بچت ہوئی، کاشتکارکو سپر سیڈرز سے گندم کی بوائی پر فی ایکڑ 3 ہزار 666 روپے کی بچت ہوئی، پنجاب کے 31 اضلاع میں 7 ہزار 805 کاشتکاروں نے سپر سیڈرز کے ذریعےایک لاکھ 10 ہزار 14 ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کی، 7 ہزار 805 کسانوں نے 68 ہزار 185 ایکڑ پر رینٹل سروس کے ذریعے سپر سیڈرز استعمال کیے۔ صوبہ بھر کے 93 فیصد کاشتکاروں نے سپر سیڈرز سے کاشت پر گندم کے اگاؤ کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپر سیڈرز کے ذریعے گندم کی بوائی کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں، سپر سیڈرز کے ذریعے گندم کی بوائی روایتی طریقہ کار کی نسبت بہترین ہے۔ کاشتکاروں نے مزید کہا کہ زمین کی زرخیزی بڑھانے کے لئے سپر سیڈرز کا استعمال عمدہ نتائج کا حامل ہے، آئندہ بھی سپر سیڈرز استعمال کرکے ہی گندم کاشت کریں گے، سپر سیڈرز سے ایک ایکڑ میں گندم کی بوائی صرف ایک گھنٹے میں مکمل ہونے سے وقت اور وسائل بچتے ہیں۔ سپر سیڈرز سے بوائی پر 100 روپے فی ایکڑمزدوری کی مد میں بچت ہوتی ہے جبکہ بیج کے استعمال میں 50 کلو سے 47 کلو فی ایکڑ کمی آتی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سپر سیڈرز کے نتائج پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ایگریکلچر میکانائزیشن صرف آغاز ہے، زراعت میں مزید انقلابی اقدامات کریں گے، سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہے، لیبر کاسٹ، وقت اور ایندھن کی بچت سے کسانوں کو بڑا ریلیف ملا۔ ان کامزید کہنا تھا کہ ہمارا مشن کسانوں کی خوشحالی، زراعت میں جدت اور ترقی ہے، پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے، پیداواری لاگت میں کمی اور زیادہ منافع ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سپر سیڈرز کے ذریعے گندم کی بوائی کاشتکاروں نے سپر سیڈرز سے کے استعمال کی بچت
پڑھیں:
ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح
وزیرآباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سوار ہوئیں، مریم نواز شریف نے بس سٹاپ سے ای بس پر سفر کیا۔مریم نواز شریف کا خیر مقدم کرنے کے لئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم تھا. الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے. مریم نواز شریف نے الیکٹرک بس کا باقاعدہ افتتاح کیا. وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیر آباد الیکٹرک بس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرآباد میں 15 ماحول دوست الیکٹرک بسیں شہر کے مختلف مضافاتی روٹس پر چلائی جائیں گی. الیکٹرک بس میں مسافروں کے کے لئے وائی فائی اور ہر سیٹ پر موبائل چارجنگ پورٹ بھی میسر ہے۔ماحول دوست الیکٹرک بسیں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنز اور آرام دہ ہیں.الیکٹرک بس میں خواتین کے تحفظ اور سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے الگ کمپارٹمنٹ مختص کئے گئے ہیں۔خواتین کو ہراساں کرنے واقعات کے سدباب کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی الیکٹرک بس میں نصب ہیں۔الیکٹرک بسیں وزیرآباد تا علی پور چٹھہ اور وزیرآباد تا شیخوپورموڑ کے روٹس پر چلائی جائیں گی.وزیرآباد میں الیکٹرک بسوں کے لئے تین خصوصی چارجنگ سٹیشن بھی قائم کئے گئے ہیں۔