بھارتی ہاکی ٹیم دورہ پاکستان پر آمادہ، اجازت کا انتظار
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
ایسے وقت میں جب بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے، بھارتی ہاکی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے آمادہ نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انڈین ٹیم کا اپنی جرسیوں پر ’پاکستان‘ لکھنے سے انکار، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا
میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ہاکی ٹیم پاکستان آنے پر رضا مند ہے، تاہم اس بیچ دونوں حکومتوں کی اجازت درکار ہے۔
صدر ہاکی فیڈریشن کے مطابق جرمنی کی جونئیر ہاکی ٹیم 2 مارچ کو پاکستان پہنچے گی، جرمن ٹیم اسلام آباد میں 10 مارچ کو میچ کھیلے گی جبکہ 3 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا انڈین ہاکی ٹیم دورہ پاکستان صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی ہاکی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈیا دورہ پاکستان طارق بگٹی ہاکی ہاکی ٹیم
پڑھیں:
پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل اسحاق ڈار کا ترکیہ دورہ متوقع
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل ترکیہ کا دورہ کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کے پاک افغان مزاکرات سے قبل ترکی میں ہوں گے،
پاک، افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکی آمد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے اور غزہ امن منصوبے پر 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کیلیے پاکستان کی تیاری مکمل کرلی۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی جبکہ پاک افغان ڈائیلاگ سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔
خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہیں پاکستان کا فعال کردار سامنے آیا ہے۔