متحدہ کراچی میں فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہی ہے: شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ متحدہ حادثات کو بنیاد بناکر کراچی میں فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کررہی ہے. عوام جانتے ہیں کہ اصل فسادی کون ہیں؟ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ فاروق ستار اور دیگر متحدہ لیڈران ذہن نشین کرلیں کہ الزامات سے ان کا قد اونچا نہیں ہوگا، کراچی کے عوام دہائیوں تک متحدہ کی تشدد سے بھرپور دھونس والی سیاست کے رحم و کرم پرتھے۔شرجیل میمن نے کہا کہ متحدہ نے ہمیشہ دوسروں کی میتوں کو سیاست کیلئےاستعمال کیا، فاروق ستار پیپلز پارٹی پر الزمات سے قبل اپنی تاریخ پر نظرڈالیں۔انہوں نے کہا کہ فسادات، تشدد، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ متحدہ کی وطیرہ تھا.
تحسین عابدی نے کہا کہ فاروق ستارکا منجن پیپلز پارٹی الزامات سے ہی بکتا ہے، ایم کیوایم اشتعال انگیزی کے بجائے تعمیری سیاست کرے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے آفاق احمد کی گرفتاری پر خوشیاں منائیں، ایم کیوایم کی رہی سہی مقبولیت آفاق کے پلڑےمیں جانےلگی. اس صورتحال میں کھسیانی بلی کھمبا نوچ رہی ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت کسی دباؤ کوخاطر میں نہیں لائے گی، ڈمپر مافیا کے خلاف پہلے بھی کارروائیاں کی، آئندہ بھی ہونگی۔سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ ایم کیو ایم صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے، پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ظلم اور ناانصافی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔فاروق ستار کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اقتدار کی آڑ میں کرپشن میں ملوث ہے اور کراچی کے شہریوں کو ڈمپر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔انہوں نے ماضی کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ زیدی کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کے بعد کراچی کی سیاست میں بڑی تبدیلی آئی تھی، اور آج بھی شہر میں ویسی ہی صورتحال ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو 1985 جیسے حالات دوبارہ پیدا ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پہلے ٹرانسپورٹ مافیا سرگرم تھا، اور اب ڈمپر مافیا بے قابو ہوچکا ہے۔فاروق ستار کے مطابق 100 سے زائد شہری ڈمپر مافیا کی نذر ہوچکے ہیں، لیکن حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈمپر مافیا کے خلاف ایک بیان تک جاری نہیں کیا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہ ایم کیو ایم کرتے ہوئے کہا ہوئے کہا کہ ڈمپر مافیا سندھ حکومت کراچی میں نے کہا کہ کراچی کے انہوں نے رہی ہے
پڑھیں:
بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کراچی:پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔
پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔