پاکستانی سفارتکار کامران ملک انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستانی سفارتکار کامران ملک برمنگھم میں انتقال کر گئے .
کامران ملک عرصہ دراز سے جان لیوا مرض میں مبتلا اور بیمار تھے، مرحوم سفارتکار کامران ملک نے اپنے لواحقین میں تین بچے اور بیوہ چھوڑی ہیں۔
پاکستانی ہائی کمشنرڈاکٹر فیصل نے سفارتکار کامران ملک کے انتقال پر دلی دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور پاکستانی ہائی کمشن کے عملے نے سفارتکار کامران ملک کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
دبئی میں بھارتی ٹیم کا ستون کھلاڑی درد سے بے حال، متبادل کی تلاش
پاکستانی سفارتکار کامران ملک کا شمار پاکستان کے ممتاز سفارتکاروں میں کیا جاتا تھا، سفارتکار کامران ملک حالیہ دنوں میں برمنگھم قونصلیٹ میں بطور قائمقام قونصلیٹ جنرل اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
اویس کیانی :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پہنچے، جہاں انہوں نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی ، انہوں نے چودھری شجاعت حسین سے انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی،اس دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔
چودھری شجاعت حسین نے سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیااور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا.
محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔