جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر لڑکی کو سسرالیوں نے ایڈز کا انجکشن لگا دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شخص نے مقدمہ دائر کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے والے سسرال والوں نے ایچ آئی وی سے آلودہ انجیکشن لگادیا۔
بھارتی میڈیاکے مطابق پولیس نے عدالت کے حکم پر یہ مقدمہ درج کیا ہے۔ لڑکی کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کے سسرال والے مزید جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر تشدد کا نشانہ بھی بناتے تھے۔
پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق لڑکی کے والد نے بتایا کہ انہوں نے 15 فروری 2023 کو اپنی بیٹی سونال سائنی کی شادی اتراکھنڈ کے رہائشی نیتھیرام سائنی عرف سچن سے کرائی تھی۔
شادی کے موقع پر دلہے کے خاندان کو جہیز میں ایک کار اور 15 لاکھ روپے نقد ادا کیے گئے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے باوجود داماد کے گھر والے خوش نہیں تھے۔ کچھ عرصے بعد انہوں نے ایک گاڑی (سکارپیو ایس یو وی) اور 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کر دیا۔
پھر ہریدوار کے جسواوالا گاؤں میں پنچایت کی مداخلت کے بعد لڑکی کو واپس اپنے سسرال میں بھیج دیا گیا تھا۔
خاتون کے والد کے مطابق وہاں ایک مرتبہ پھر خاتون پر جسمانی و ذہنی تشدد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
سونال سائنی کے والدین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو سسرال والوں ایچ آئی وی سے آلودہ انجیکشن لگا کر قتل کرنے کی سازش کی ہے۔
کچھ عرصے بعد سونال کی طبعیت بگڑنے لگی تو طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ ایچ آئی وی سے متاثر ہیں۔
اس انکشاف کے بعد سونال کے خاندان کو جھٹکا لگا۔ دوسری جانب جب شوہر ابھیشک کا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ نیگیٹو آیا۔
لڑکی کے خاندان نے پولیس کو شکایت درج کرائی لیکن لڑکے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
یہ شکایت جب مقامی عدالت میں پہنچی تو پولیس کو ابھیشک اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنا پڑا۔
یہ مقدمہ جہیز کے مطالبے، ہراسیت، تشدد اور اقدامِ قتل سمیت کئی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا مطالبہ کے خاندان
پڑھیں:
کراچی میں پولیس پر حملوں میں ایک ہی گروپ کے ملوث ہونے کا شبہ
اسکرین گریبکراچی میں پولیس پر حملوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہونے کا شبہ ہے، 6 مختلف حملوں میں استعمال گولیوں کے خول میچ کرگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں دہشت گردوں نے ایک ہی ہتھیار استعمال کیا، یہ تمام واقعات ڈھائی سے تین ماہ کے دوران پولیس پرحملوں کے دوران پیش آئے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابانِ بخاری پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 11خول برآمد ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی تحقیقات جاری ہیں، مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک پولیس چوکی میں اہلکار پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منگھوپیر میں اہلکار فائرنگ سے جاں بحق ہوا، بن قاسم کے علاقے میں اہلکار فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا، شاہ لطیف ٹاؤن میں ہیڈ کانسٹیبل فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔
قیوم آباد میں چوکی پر فائرنگ سے اہلکار زخمی اور شہری جاں بحق ہوا تھا، ڈیفنس فیز ٹو میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔