سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا، مزید انقلابی اقدامات کرینگے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ایگریکلچر میکانائزیشن صرف آغاز ہے، سپر سیڈرز سے بوائی پر 100 روپے فی ایکڑ مزدوری کی مد میں بچت ہوئی ہے، بیج کے استعمال میں 50 کلو سے 47 کلو فی ایکڑ کمی ہوئی ہے۔ زراعت میں مزید انقلابی اقدامات کریں گے۔ سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔ لیبر کاسٹ، وقت اور ایندھن کی بچت سے کسانوں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔ ہمارا مشن کسانوں کی خوشحالی، زراعت میں جدت اور ترقی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے۔ پیداواری لاگت میں کمی اور زیادہ منافع ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے۔ پنجاب میں سپر سیڈرز کے استعمال سے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں ۔ سپر سیڈرز کے استعمال سے سموگ میں کمی نوٹ کی گئی ہے جبکہ گندم کی زیادہ بوائی سے زیادہ پیداوار متوقع ہے اور ان تمام عوامل سے کاشتکار خوشحال ہو رہا ہے۔ سٹڈی میں بتایا گیاکہ سپر سیڈرز کے استعمال سے ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57کروڑ 95لاکھ روپے کما لیے۔ صوبے بھر میں گندم کی کاشت میں سپر سیڈرز کے ذریعے 330ٹن بیج کی بچت ہوئی ہے۔ 18لاکھ 70ہزار لیٹر ڈیزل کا کم استعمال ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سپر سیڈرز سے بوائی کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مریم نواز شریف نے ملتان میں ٹریفک حادثے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے قلات میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ مریم نواز شریف نے شہید لیویز اہلکار علی نواز کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، اور زخمی ہونے والے 2 لیویز اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے سپر سیڈرز کے سپر سیڈرز سے کے استعمال
پڑھیں:
پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا، سب کو ملکر ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا: نوازشریف
لندن (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف بہترین کام کررہے ہیں، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو سہارا دیا، مریم نواز نے پنجاب کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سب کام میرٹ پر ہو رہے ہیں، مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں، پی آئی اے بند کروانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔
Post Views: 1