ٹنڈومحمد خان،پولیس کی بلولائٹس اور فینسی نمبر پلیٹ کیخلاف مہم
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)پولیس کا کالے شیشے، بلو لائٹس، پولیس کی لائٹس، فینسی نمبر پلیٹ اور تیز لائٹس لگا کر چلنے والی چھوٹی بڑی گاڑیوں کے خلاف جاری مہم کے دوران کارروائیاں جاری، ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سنیپ چیکینگ جاری۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کے احکامات پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی جانب سے کالے شیشوں، بلو لائٹس، پولیس لائٹس، فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف جاری مہم میں پولیس کی کارروائیاں جاری۔ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ نے ضلع ٹنڈو محمد خان میں 3 سیکٹرز متعلقہ ایس ڈی پی او کی نگرانی میں ٹریفک پولیس اور متعلقہ ایس ایچ او پر مشتمل تشکیل دیے ہیں۔ جو ضلع بھر میں ناکے لگا کر مسلسل اسنپ چیکنگ کریں گے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی۔تمام ایس ڈی پی اوز / ایس ایچ اوز کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ناکے لگا کر اسنپ چیکینگ کی گئی جس کے دوران ٹوٹل 355 چھوٹی بڑی گاڑیوں کو چیک کیا جن میں سے 26 کالے شیشوں والی چھوٹی بڑی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور کالے شیشے اتار لیے گئے جبکہ فینسی نمبر پلیٹ اور بلیو لائٹس والی متعدد گاڑیوں کے خلاف چالان جاری کرتے ہوئے قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئی۔اس کے علاوہ تمام فیلڈ افسران نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ متعدد بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں، HID/LED لائٹس کا استعمال کرنے والوں اور پریشر ہارون موٹر سائیکلوں، رکشہ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ اگر آپ کی گاڑی میں کالے شیشے لگے ہوئے ہیں، بلو لائٹس اور پولیس کی لائٹس یا جعلی فینسی نمبر پلیٹ کے ساتھ گاڑی چلاتے ہیں تو رضاکارانہ طور پر آج ہی اس کو ہٹا دیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹنڈو محمد خان عمل میں لائی کرنے والوں پولیس کی کے خلاف
پڑھیں:
کراچی میں 6 روز کے دوران ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر 26 ہزار سے زائد ای چالان کٹ گئے
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 6 روز میں 26 ہزار 155 سے زائد ای چالان کردیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کردیئے جبکہ گزشتہ6 روزکے دوران جاری کیے جانے والے ای چالان کی تعداد26ہزار155 سے تجاوزکرگئی،
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی نے جدید وخود کارفیس لیس ای ٹکٹکںگ نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں میں مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کیے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق جمعے کی شب 12 بجے سے ہفتے کی شب 12 بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1992 ای چالان، بغیرہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے پر 761، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 119، موبائل فون کے استعمال پر 87، اوور اسپیڈنگ پر 104 ای چالان کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کالے شیشوں پر 71 ای چالان، نوپارکنگ پر 26، رانگ وے پر 14، اوور لوڈنگ پر 2 اوربیجا لوڈ پر 10ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ مسافروں کو بسوں کی چھت ہر بیٹھانے پر 58، اسٹاپ لائن کیخلاف ورزی پر28 اور ون وے اسٹریٹ پر رانگ پر 2 ای چالان جاری کیے گئے جبکہ ٹیکس کی عدم ادائیگی اور فینسی نمبر پلیٹس پر ایک بھی ای چالان جاری نہیں ہوا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اورمؤثرنگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اورعوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔