2 سالہ بچے کو سر پر چھرے مار کر زخمی کرنے والا گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور میں 2 سالہ بچے کو سر پر چھرے مار کر زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کی نشتر کالونی پولیس نے 2 سالہ بچے کے سر میں چھرے مارنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے فارسی چوک میں واقع گھر سے گرفتار کیا گیا۔
بچہ عیسیٰ والدہ کے ساتھ گلی میں جارہا تھا کہ ملزم نے اپنی ائیرگن سے بچے کو ڈرانے کی غرض سے فائر کیا۔ گن کا چھرا بچے کے سر پر لگا جس کے باعث بچہ بے ہوش ہوگیا۔ بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ملزم یاسر سے بندوق برآمد کر کے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کردیا۔ ایس پی ماڈل اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ اسلحہ سے کھیلنا جان لیوا ہے عوام اس اقدام سے گریز کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بچے کو
پڑھیں:
جانور فروخت کرکے کراچی سے واپس جانے والے پیوپاریوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک جاں بحق، 14 زخمی
مٹیاری میں قومی شاہراہ پر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مری برداری کے افراد کراچی مویشی منڈی میں جانور فروخت کر کے واپس پنجاب جارہے تھے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال متقل کردیا گیا ہے۔