Daily Pakistan:
2025-11-03@16:52:59 GMT

پنجاب حکومت نے 125 سال پرانے پریزن رولز میں ترامیم کردیں

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

پنجاب حکومت نے 125 سال پرانے پریزن رولز میں ترامیم کردیں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ پنجاب نے 125 سالہ پرانے پریزن رولز میں ترامیم کر دیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 138 جیل رولز تبدیل کر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیے گئے ہیں، جیل رولز میں ترامیم انسانی حقوق کے تحفظ اور عالمی قوانین کی پاسداری کیلئے کی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ رولز میں جدت اور تبدیلی سے قیدیوں، انکے اہل خانہ اور انتظامیہ کو سہولت ہوگی ، جیل رولز میں ترامیم کی منظوری کیلئے سمری بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترامیم میں خواتین قیدیوں اور بچوں کے حقوق پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

ماورا حسین کو 3 بھارتی فلمیں سائن کرنے کے بعد کیوں چھوڑنا پڑیں؟

ترجمان نے کہا کہ ذہنی امراض کے شکار قیدیوں کیلئے علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، قیدیوں کیلئے سزا و جزا کے نظام کو سسٹم اور ڈسپلن کا پابند بنایا گیا ہے ، قیدیوں کو سزا کے خلاف اپیل کا حق دینے کیلئے نظام وضع کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نئے رولز میں عالمی قوانین کے مطابق غیر ملکی قیدیوں کو قونصلر کی مدد فراہم کی گئی ہے ، رولز میں تبدیلی کے بعد اب غیر ملکی قیدی اپنی زبان میں کیس کی کارروائی سن سکیں گے ، ترامیم میں قیدیوں کو صاف پانی، متوازن خوراک اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہر جیل میں میڈیکل آفیسر، سائیکالوجسٹ اور ویلفیئر افسر کی تعیناتی لازم کی گئی ہے ، جیلوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام عملے کی تربیت لازم قرار دی گئی ہے ، نئے رولز کے تحت ہر قیدی کو بروقت اور مکمل رازداری سے وکیل کی سہولت میسر آ سکے گی ۔ 
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: رولز میں ترامیم گیا ہے گئی ہے کی گئی

پڑھیں:

سوڈان میں جنگبندی کیلئے ڈونلڈ ٹرامپ نے تجاویز پیش کردیں

1956ء میں آزادی حاصل کرنے کے بعد، سوڈان نے طویل تناؤ اور بد امنی کا سامنا کیا۔ آزادی كے بعد سے اب تک سوڈان نے بغاوت کی 20 کوششیں اور دو تباہ کن خانہ جنگیاں دیکھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کے سینئر مشیر "مسعد پولس" نے اعلان کیا کہ ڈونلڈ ٹرامپ نے سوڈان میں جنگ بندی کا منصوبہ پیش کر دیا۔ مسعد پولس نے صحافیوں سے سے بات چیت میں بتایا کہ جنگ بندی کے مذکورہ منصوبے کی مدت 3 یا 9 ماہ ہو گی۔ انہوں نے سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان براہ راست یا بالواسطہ مذاکرات کی تردید بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرامپ انتظامیہ، سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز سے الگ الگ مذاکرات کرے گی۔ تاہم فی الحال سیز فائر کے لئے پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ 15 اپریل 2023ء کو سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان مسلح تصادم تصادم كا آغاز ہوا۔

سوڈانی فوج کی قیادت "عبدالفتاح البرہان"، جب كہ ریپڈ سپورٹ فورسز كی سربراہی "محمد حمدان دقلو" المعروف كمانڈر حمیدتی کے ہاتھ میں ہے۔ مذکورہ تصادم 2021ء کی بغاوت کے بعد ریپڈ سپورٹ فورسز کے فوج میں انضمام کے طریقہ کار کے حوالے سے اختیارات پر ہوا، جسے ختم کرنے کے لئے بین الاقوامی ثالثی کے اب تک کوئی نتائج برآمد نہیں ہوئے۔ قابل غور بات ہے کہ سوڈان نے 1956ء میں آزادی حاصل کرنے کے بعد، طویل تناؤ اور بد امنی کا سامنا کیا۔ آزادی كے بعد سے اب تک سوڈان نے بغاوت کی 20 کوششیں اور دو تباہ کن خانہ جنگیاں دیکھی ہیں۔ پہلی خانہ جنگی 1955ء سے 1972ء تک اور دوسری 1983ء سے 2005ء تک، جو بالآخر جنوبی سوڈان کی علیحدگی کا باعث بنی۔

متعلقہ مضامین

  • سوڈان میں جنگبندی کیلئے ڈونلڈ ٹرامپ نے تجاویز پیش کردیں
  • بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • علماء کرام کیلئے حکومت کا وظیفہ مسترد،اسلام آباد آنے میں 24 گھنٹے لگیں گے، مولانا فضل الرحمان کی دھمکی
  • بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کروادی
  • ڈی جی این سی سی آئی اے نے ضبط تمام جائیدادوں،گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لیں
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
  • اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے مزید شہادتیں
  • پنجاب بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے حد بندیوں کیلئے اڑھائی ماہ کی مہلت دے دی
  • اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار