بدتہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کو سیاست بنا دیا گیا، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ بدتہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کو سیاست بنا دیا گیا۔ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی “تبدیلی” کی سوغاتیں تھیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی اور بہاول نگر ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی شامل تھے۔
نواز شریف نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا۔ اور سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا۔ بدتہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کو سیاست بنا دیا گیا۔ جبکہ معیشت اور اقدار تباہ کیں، جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا۔
چیمپئنز ٹرافی، پاک انڈیا میچ کون جیتے گا؟ طوطے کی پیشنگوئی
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے۔ اور شہباز شریف کی محنت سے معاشی استحکام واپس آیا ہے۔ پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہو گی۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی “تبدیلی” کی سوغاتیں تھیں۔ تاہم ہم نے جو وعدے کیے تھے اللہ تعالی کے فضل وکرم سے وہ آج عوام کو پورے ہوتے نظر آ رہے ہیں۔
آئی ایم ایف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا۔ ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوش حال بنانا ہے۔
سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ بے نقاب
ارکان اسمبلی نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف وعدوں کی تکمیل اور وطن سے وفا کے نام ہیں۔ انہوں نے ذاتی تکالیف بھلا کر ہمیشہ پاکستان اور عوام کی تکلیفیں دور کی ہیں۔ پاکستان کے چپے چپے پر نواز شریف اور شہباز شریف کی ترقی کے نشان موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے “شہباز سپیڈ” سے کام کیا۔ جبکہ شہباز شریف کی ذاتی کوششوں سے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا اور ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا۔ مریم نواز نے نواز شریف اور شہباز شریف کے دور کی یاد تازہ کر دی۔
نامور سندھی شاعر آکاش انصاری کے بیٹے نے والد کے قتل کا اعتراف کرلیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اور شہباز شریف نواز شریف اور نے کہا کہ انہوں نے دیا گیا
پڑھیں:
نواز شریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کل پاکستان پہنچیں گے، قائد مسلم لیگ نون نے ہنگامی طور پر وزیراعظم کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کے لئے جاتی امرا بھی بلا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کل پاکستان پہنچیں گے، نواز شریف نے ہنگامی طور پر شہباز شریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کے لئے جاتی امرا بھی بلا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ قائد نون لیگ نواز شریف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ نون کے سینئر راہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔