بانی پی ٹی آئی اقتدار سے محرومی پر ملک کو نقصان پہنچانے پر تل گئے: ترجمان سندھ حکومت
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید—فائل فوٹو
ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی تو اقتدار سے محرومی پر ملک کو نقصان پہنچانے پر تل گئے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عوامی حمایت سے وزیرِ اعظم بنیں گے اور پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حمایت اور جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئی ہے۔
بیرسٹر سیف کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بانیٔ پی ٹی آئی کی طرح سازش اور جوڑ توڑ سے وزیرِ اعظم نہیں بنیں گے۔
سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال نے فاروق ستار کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سمعتا افضال سید نے کہا کہ غیر جمہوری ہتھکنڈے اور سازشیں پی ٹی آئی کی روایت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہرقسم کے حالات میں ملک کے مفاد کو ترجیح دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
کراچی:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔
جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔