لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس  میں لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم  دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،آئی جی پنجاب، ڈائریکٹر ایف آئی اے، قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت پیش ہوئے،قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ کیسز التوا کے معاملے کی انکوائری کی گئی ہے،ہم نے وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے،عدالت نے کہا یہ تو آپ نے عدالت اور قوم کو لال بتی کے پیچھے لگا دیا،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ ہم ایک میکانزم اور طریقہ کار وضع کرنا چاہتے ہیں،عدالت نے کہاکہ یہ مسئلہ پوری قوم کا ہے صرف ایک شخص کا نہیں،اٹارنی جنرل آج کیوں پیش نہیں  ہوئے؟ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ اٹارنی جنرل اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکے،عدالت نے کہا کہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے، اٹارنی جنرل کو آنا چاہئے تھا۔

شیر افضل یا سلمان اکرم، کس کو عمران خان کا اعتماد حاصل؟ شوکت یوسفزئی نے بتادیا

عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ 2021میں قانون بنا لیکن اس میں ابھی بہت خامیاں ہیں،آئی جی پنجاب نے کہاکہ 5ہزار اغوا، 7 ہزار عزت کے نام پر قتل ودیگر کیسز بھی ہیں،ہمارا تفتیشی موقع پر جا کر رپورٹ مرتب کرتا ہے،قانون پر عملدرآمد کیلئے اہلکاروں اور افسران کی ٹریننگ کرا رہے ہیں،کچھ چیزوں کی کابینہ نے منظوری دینی ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ  متاثرہ خاتون کا تحفظ سب سے اہم معاملہ ہے،عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اٹارنی جنرل نے کہاکہ عدالت نے

پڑھیں:

ای سی ایل کیس میں ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئیں، سماعت ملتوی

اسلام آباد:

ہائیکورٹ میں بلوچ یکجہتی کونسل کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا نام  ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی جگہ معاون وکیل ایمل خان مندوخیل عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ چونکہ ایمان مزاری نے عدالت کے حوالے سے ایک شکایت دائر کر رکھی ہے، اس لیے یہ کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کر دیا جائے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ کیس ٹرانسفر کیا جائے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ پچھلی سماعت میں اس عدالت میں کچھ معاملات ہوئے تھے، چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہوا تھا اس کورٹ میں ؟ یہاں لا افسران کھڑے ہیں کیا ہوا تھا یہاں پر ؟

عدالت نے کہا کہ مرکزی وکیل نہ صرف پیش نہیں ہوئیں بلکہ غیر حاضری کی کوئی مناسب وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی اے کو ہٹانے کا فیصلہ معطل، عہدے پربحال
  •   214 افسران کی سوشل میڈیا پر ذاتی تشہیر، لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کر لیا
  • سربراہ سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کی برطرفی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • لاہور ہائیکورٹ: اعجاز چوہدری کی 9 مئی کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں متعلقہ بینچ کو بھجوا دیں
  • بانی پی ٹی آئی کے میڈیا پیغامات پر پابندی ؛جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
  • بلوچستان ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت
  • لاہور، سپیکر پنجاب اسمبلی سے نئے ترک قونصل جنرل کی ملاقات
  • حسان نیازی کو ملٹری کی تحویل میں دینے کیخلاف درخواست، وکلا کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت
  • ای سی ایل کیس میں ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئیں، سماعت ملتوی
  • پانامہ کیس فیصلے سے متعلق مبینہ آڈیو لیک معاملہ پر کمشن تشکیل دینے کی درخواست خارج