’جو کوئی نہیں کر سکتا وہ مہران کرتی ہے‘، مہران گاڑی سے کھیتوں میں ہل چلانے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پاکستان میں سوزوکی مہران کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ اسے پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی قرار دیا جاتا ہے۔ اردو کے عظیم مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے مطابق اسلام میں سب سے زیادہ قربانیاں بکروں نے دیں اسی استعاراتی پیرائے میں دیکھا جائے تو پاکستانیوں کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں سوزوکی مہران نے دی ہیں۔
سوزوکی مہران کی غیر معمولی شہرت کے پیچھے بہت سے عوامل کارفرما ہیں جن میں کم قیمت، ایندھن کی بچت، پرزوں کی آسان دستیابی اور دیکھ بھال میں آسانی بھی شامل ہیں۔ یہاں تک کے ڈرائیونگ سیکھنی ہو تو یہ کار پہلا انتخاب ہوتی ہے۔
لیکن جیسے جیسے مارکیٹ میں نئی طرز کی گاڑیاں آ رہی ہیں مہران گاڑی جیسے اپنی اہمیت کھوتی جا رہی ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں مہران کار میں بیٹھے دو افراد کو کھیتوں میں ہل جوتتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ انس نامی صارف لکھتے ہیں کہ انسانی تاریخ میں مہران کار کی قربانیاں ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھی جائیں گی۔
انسانی تاریخ میں مہران کار کی قربانیاں ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھی جائے گی ???????????? pic.
— Ans (@PakForeverIA) February 16, 2025
حامد نامی صارف لکھتے ہیں کہ یہ دنیا کی سب سے زیادہ ورسٹائل کار ہے۔
It’s the most versatile car in the world ????????
— Hamid (@HMahmoodPK) February 16, 2025
خرم شہزاد نے لکھا کہ جو کوئی نہیں کر سکتا وہ مہران کار کرتی ہے۔
جو کوئی نہیں کر سکتا وہ مہران کار کرتی ہے ???? https://t.co/H3cX8eRvdm
— Khurrram Shahzad (@KhurramShahzPK) February 17, 2025
ایک صارف نے مہران گاڑی سے کھیتوں میں ہل چلانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ جب پنجاب ٹریکٹر سکیم میں آپ کا نام نہ نکلے۔
جب پنجاب ٹریکٹر سکیم میں آپ کا نام نہ نکلے https://t.co/rDRpsrXGLa
— ROCK® TнЗ Ãℓîεท ????معصوم (@Pak2Rock) February 17, 2025
عاصمہ خان لکھتی ہیں کہ سب سے معصوم اور استعمال میں آنے والی گاڑی مہران ہی ہے اسی لیے لوگ اس پر ہاتھ صارف کرتے ہیں۔
سب سے معصوم اور یوز فل یہی ہے سب اس بیچارہ پر ہی ہاتھ صاف کرتے ہیں ۔????????????
— Asma Khan (@khan791270) February 16, 2025
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ مہران کو قومی کار بنانا چاہیے تھا۔
اس کو قومی کار بنانا چاہیے تھا
— TQ (@TariqQuddusi) February 16, 2025
vvvv
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سوزوکی مہران مہران گاڑیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سوزوکی مہران مہران گاڑی سوزوکی مہران سب سے زیادہ مہران گاڑی مہران کار مہران کا
پڑھیں:
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان نےکل رات آئی 8 مرکز میں ہلڑبازی کی اورپولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور گالم گلوچ کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ملزم پولیس اہلکاروں سے جھگڑتا اورگالم گلوچ کرتا نظر آرہا ہے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تھانہ آئی9 پولیس نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی گاڑی بھی تھانے منتقل کر دی ہے۔