یوکرین کا روسی عالمی پائپ لائن پر حملہ، قازقستان کو تیل کی سپلائی معطل
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
تازہ ترین حملے میں دھماکا خیز مواد سے بھرے 7 ڈرونز نے کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے پمپنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا جو قازقستان کے تیل کو بحیرہ اسود کے ذریعے مغربی یورپ سمیت جنوبی روس میں برآمد کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے ڈرون طیاروں نے جنوبی روس میں اہم بین الاقوامی پائپ لائن کے پمپنگ اسٹیشن پر حملہ کیا، جس سے قازقستان کو سپلائی معطل ہوگئی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے یف پی کے مطابق کیف نے 3 سال سے جاری تنازع کے دوران روس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے، اور ان مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ ماسکو کی فوج کو ایندھن کی فراہمی یا اس کے حملے میں مدد کے لیے فنڈز فراہم کرتے ہیں۔ تازہ ترین حملے میں دھماکا خیز مواد سے بھرے 7 ڈرونز نے کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے پمپنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا جو قازقستان کے تیل کو بحیرہ اسود کے ذریعے مغربی یورپ سمیت جنوبی روس میں برآمد کرتا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹینگیز۔ نووروسک پائپ لائن سسٹم کے ذریعے تیل کی نقل و حمل کم پمپنگ کے طریقہ کار کے تحت کی جاتی ہے۔ 1500 کلومیٹر طویل پائپ لائن ایک کنسورشیم کی ملکیت ہے جس میں روسی اور قازقستان کی حکومتوں کے ساتھ ساتھ مغربی توانائی کی بڑی کمپنیوں شیورون، ایگزون موبل اور شیل کے حصص ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 2024 میں اس نے جنوبی روسی بندرگاہ نووروسک کے ایک ٹرمینل پر ٹینکروں پر 6 کروڑ 30 لاکھ ٹن سے زیادہ تیل لوڈ کیا تھا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ حملہ کروپوٹکنزکایا پمپنگ اسٹیشن پر کیا گیا، جو روس کے جنوبی کراسنودار خطے میں واقع پائپ لائن کا سب سے بڑا اسٹیشن ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پمپنگ اسٹیشن پائپ لائن کو نشانہ
پڑھیں:
سندھ حکومت نے کمشنرز کو دکانیں اور کاروبار ڈی سیل کرنے سے روک دیا
کراچی:سندھ حکومت نے تمام ڈی سیز اور اے سیز کو صوبے میں پرائس کنٹرول کے تحت سیل ہونے والی دکانوں و کاروبار کو ڈی سیل کرنے سے روک دیا۔
سندھ حکومت نے تمام کمشنرز کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اختیار آپ کا نہیں بلکہ محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کے ڈائریکٹر جنرل کا ہے، سندھ میں کاروبار و دکان سیل کرنے کا اختیار صرف ڈی سی، اے سی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائس کنٹرول سمیت دیگر افسران کا ہے، جبکہ ڈی سیل کرنے کا اختیار سیکشن 5A کے تحت ڈی جی بیورو آف سپلائی سندھ کا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی پرائسز زاہد حسین شر کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول ایکٹ، 5A4 کے تحت تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو کاروبار یا دکان ڈی سیل کرنے سے روکا جائے، ڈی سیل سے متعلق آنے والی درخواستیں ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی پرائسز کو ارسال کی جائیں۔