ایرانی وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں محمد عبدالسلام کا کہنا تھا کہ مستقبل میں فلسطینی عوام کی حمایت میں یمن کے اقدامات کا دارومدار دوسرے فریق کیجانب سے جنگبندی پر عمل درآمد سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج مسقط میں یمن کی قومی نجات حکومت کے ترجمان اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ "محمد عبدالسلام" نے ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے غزہ میں صیہونی قبضے اور 16 مہینوں سے جاری نسل کشی خلاف مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں یمنی حکومت و عوام کے موقف کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے اس متاثر کن کردار کی وجہ سے مقاومت کو عظیم کامیابی حاصل ہوئی اور صیہونی رژیم جنگ بندی پر مجبور ہوئی۔ اس کے علاوہ سید عباس عراقچی نے یمن کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں امن و استحکام کا قیام خطے کے امن و استحکام پر گہرا اثر رکھتا ہے۔ اس دوران ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے یمنی امور کے دورہ تہران کا ذکر بھی کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے بات چیت کا تسلسل اور سفارتی کاوشیں نہایت مفید ہیں۔ 

سید عباس عراقچی نے اس بات کا یقین دلایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یمنی حکومت و عوام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ دوسری جانب یمن کی قومی نجات حکومت کے ترجمان محمد عبدالسلام نے صیہونی رژیم کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم علاقائی تبدیلیوں اور جنگ بندی کے معاہدے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ہم امریکہ و اسرائیل کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ محمد عبدالسلام نے کہا کہ مستقبل میں فلسطینی عوام کی حمایت میں یمن کے اقدامات کا دارومدار دوسرے فریق کی جانب سے جنگ بندی پر عمل درآمد سے ہے۔ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کو یمن کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یمن کے خلاف جارحیت کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سیاسی و معنوی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں دونوں رہنماوں نے مشترکہ عالمی و علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید عباس عراقچی انہوں نے کہا کہ محمد عبدالسلام کی حمایت میں یمن کے یمن کی

پڑھیں:

ایران مذاکرات میں سنجیدہ ہے، رافائل گروسی

اپنے ایک بیان میں IAEA کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ نہ تو ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہیں اور نہ ہی ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الجزیرہ نے IAEA کے ڈائریکٹر "رافائل گروسی" کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ انہوں نے تہران-واشنگٹن غیر مستقیم مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اس معاہدے کا حصہ نہیں تاہم اگر یہ معاہدہ ہو جاتا ہے تو ہم اس کی تائید کریں گے اور اس کے نفاذ کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس معاہدے کی کامیابی کو ایک بڑی پیش رفت قرار دیا، جس سے کشیدگی میں کمی آئے گی۔ رافائل گروسی نے ان مذاکرات کے نتائج کے بارے میں کہا کہ میں امریکی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ "اسٹیو ویٹکاف" سے رابطے میں ہوں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ ان مذاکرات کا نتیجہ کیا نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی فریق بھی مذاکرات میں سنجیدہ ہے اور وہ کسی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش میں ہیں۔

آئی اے ای اے کے سربراہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں اور نہ ہی ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ رافائل گروسی نے مزید کہا کہ میں مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے تمام ممالک سے چاہتا ہوں کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل ہوں۔ دوسری جانب گزشتہ شب ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے آئی اے ای اے کے سربراہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انہیں مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔ جس پر ڈائریکٹر IAEA نے ایران کے ذمہ دارانہ طرز عمل کی تعریف کی۔ انہوں نے مذکراتی عمل میں کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت، حمایت مظلومین ریلی
  • ایران، انڈیا اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کروانے کیلئے تیار ہے، سید عباس عراقچی
  • ایران جوہری مذاکرات میں امید افزا پیش رفت
  • بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے، کنول شوزب
  • افواج پاکستان کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں، نائب وزیراعظم
  • ایران مذاکرات میں سنجیدہ ہے، رافائل گروسی
  • بغداد، ایران-امریکہ مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، فواد حسین
  • آبادی میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے نجی شعبے کے تعاون کی ضرورت ہے،محمد اورنگزیب
  • یوکرین روس کیساتھ براہ راست بات چیت کیلئے تیار ہے: صدر زیلنسکی
  • پاکستان اور ترکیہ کی غزہ بربریت کی مذمت، اردوان کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی حمایت