بلاول بھٹو بانی کی طرح سازش سے وزیراعظم کبھی نہیں بنیں گے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
سٹی42: پی ٹی آئی کے بانی تو اقتدار سے محرومی پر ملک کو نقصان پہنچانے پر تل گئے ہیں۔ یہ سیدھا وار سندھ حکومت کی نوجوان ترجمان سمعتہ سید نے پی ٹی آئی کے کئی ترجمانوں مین سے ایک بیرسٹر سیف کے حملے کے ردعمل میں کیا ہے۔
سندھ حکومت کی ترجمان سمعتہ سید نے کہا کہ بلاول بھٹو جب بنیں گے، عوامی حمایت سے ہی وزیرِ اعظم بنیں گے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حمایت اور جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئی ہے۔
مبینہ انسانی سمگلر کے گھر والوں کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی
بیرسٹر سیف کے بیان کے جواب مین سمعتہ سید نے مزید کہا، چیئر مین بلاول بھٹو پی ٹی آئی کے بانی کی طرح سازش اور جوڑ توڑ سے وزیرِ اعظم کبھی نہیں بنیں گے۔
سمعتہ افضال سید نے کہا کہ غیر جمہوری ہتھکنڈے اور سازشیں پی ٹی آئی کی روایت ہیں،انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہرقسم کے حالات میں ملک کے مفاد کو ترجیح دی ہے۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی بنیں گے
پڑھیں:
وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات ، متنازع کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان
وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام ملاقات متوقع ہے۔ جس میں متنازع کینال کے معاملے پر بڑی بیشرفت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کینال سے متعلق سندھ کے عوام کے تحفظات وزیر اعظم کو بتائیں گے . ملاقات میں کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان ہے