چیمپیئنز ٹرافی افتتاحی تقریب؛ پاک فضائیہ کے طیاروں کے فلائٹ پاسٹ سے متعلق اہم ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی:
سول ایوی ایشن نے چیمپیئنز ٹرافی کی کراچی میں افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں کے فلائٹ پاسٹ کے تناظر میں اہم ہدایات جاری کر دیں۔
سی اے اے کے مطابق فلائی پاسٹ کے متعلق ایئرلائنز کو نوٹم کے ذریعے ہدایات جاری کر دیں۔
پاک فضائیہ کے طیارے 19 فروری کو چیمپیئنز ٹرافی کی تقریب میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے، اس دوران کراچی ایئر پورٹ آنے والی کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایت کر دی گئی جبکہ احتیاطی تدابیر کے طور کمرشل پروازوں کو اضافی فیول رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں؛ پی آئی اے بین الاقوامی ٹیموں کو کون سی سفری سہولیات فراہم کرے گی؟
پہلی بار چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ ہوگا اور اس دوران مخصوص ایئر کوریڈور بند ہوگا۔
نوٹم کے مطابق مخصوص کوریڈور فلائی پاسٹ اور اس کی ریہرسل کے لیے 17 سے 19 فروری دوپہر ڈھائی بجے سے تین بجے تک مصروف رہے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی پاک فضائیہ
پڑھیں:
نئی نجی ایئرلائن کا شاندار آغاز
ویب ڈیسک : پاکستان کی نئی ایئرلائن ایئر کراچی کا باضابطہ افتتاح ہوگیا، یہ ایئرلائن 42 شراکت داروں کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے۔
شہرِ قائد کے اولڈ ایئرپورٹ پر پاکستان کی نئی نجی ایئرلائن ’’ایئر کراچی‘‘ کے باضابطہ افتتاح کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروقار تقریب کے ساتھ ہی ملکی ہوا بازی کے شعبے میں ایک نئے ادارے کی باضابطہ شمولیت ہوگئی۔
چیئرمین ایئر کراچی حنیف گوہر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ ایئرلائن 42 کاروباری شراکت داروں کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے، جو کراچی کی شناخت کو دوبارہ اجاگر کرنے کے عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایئرلائن کے قیام کا خواب 2006 میں شروع ہوا تھا، اور طویل جدوجہد کے بعد آج یہ خواب حقیقت بن گیا ہے۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
حنیف گوہر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے وژن اور سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایئر کراچی کا آغاز ملکی معیشت کے استحکام اور مقامی صنعتوں کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
سیکریٹری ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کراچی کے بزنس کمیونٹی نے ایک بار پھر ملک کا نام فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت نئی ایئرلائنز اور ہوا بازی کے شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا
سیکریٹری دفاع نے مزید کہا کہ ایئر کراچی اور پی آئی اے کے درمیان اشتراک سے ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کی کارکردگی بہتر ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ایئر کراچی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) کو رواں سال فروری میں ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ (RPT) لائسنس کے لیے درخواست دی تھی، جس کے اجرا کا فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ایئر لائن کے قیام کے لیے ابتدائی 5 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جب کہ ہر شیئرہولڈر نے 5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔
نئے بھرتی کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر ہونے پر بھی پنشن نہیں ملے گی
ایئر کراچی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) کے طور پر سابق ایئر وائس مارشل (ر) عمران کو تعینات کیا گیا ہے، جب کہ ابتدائی مرحلے میں تین طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں گے۔ ایئر کراچی کے نمایاں سرمایہ کاروں میں عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، ایس ایم تنویر، بشیر جان محمد، خالد تواب، زبیر طفیل، اور حمزہ تبانی شامل ہیں۔