وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔

وزیراعظم سے ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایف سی کے تحت پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔

وزیر اعظم نے وفد کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا، وفد کے شرکاء نے پاکستان کے جاری اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی اصلاحات کا سفر تیزی سے جاری ہے۔

وفد نے توانائی، صنعت و برآمدات، نجکاری، محصولات و دیگر شعبوں میں اصلاحاتی اقدامات کی تعریف کی۔

آج ہم اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑے ہوچکے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو آئی ایم ایف پروگرام ہچکولے کھا رہا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ صحت، تعلیم، نوجوانوں کی ترقی اور سماجی شعبوں کے منصوبوں سے ترقی کا نیا باب کھلے گا، قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری اور شراکت داری ترجیح ہے، عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری گزشتہ سات دہائیوں پر محیط ہے، عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان میں متعدد بڑے منصوبے تعمیر ہوئے، ان منصوبوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سے استفادہ حاصل کیا، عالمی بینک نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان میں متاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کی، عالمی بینک کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کے شکر گزار ہیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے، ملک کی معیشت صحیح سمت اور ترقی کی جانب گامزن ہے، ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے ابھی مزید سفر طے کرنا ہے، معیشت کی بہتری کا سہرا ٹیم کی کوششوں کو جاتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ریویو میں شرح سود مزید کم ہونے کی توقع ہے، وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے دانش اسکولوں کے 100 فیصد اخراجات وفاقی حکومت اٹھائے گی،

انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات، ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، شرح سود کم ہونے سے پیداواری شعبے میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، کرپشن کو کنٹرول کرنے کیلئے نظام میں شفافیت لا رہے ہیں، ایف بی آر کی اصلاحات میں ڈیجیٹائزیشن پر کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے، اصلاحات سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور خسارے میں کمی لا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کی بدولت سرمایہ کاری کیلئے پر کشش ماحول فراہم کیا گیا ہے، قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری اور شراکت داری ترجیح ہے۔

ورلڈ بینک کے 9 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پاکستان کے دورے پر آئے ہیں،
وفد پاکستان میں معاشی ترقی کے منصوبوں اور سرمایہ کاری کے بارے میں تبادلہ خیال کرے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، سردار اویس لغاری، مصدق ملک، وزراء مملکت علی پرویز ملک، شزا فاطمہ خواجہ، کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم ، سینیٹر شیری رحمان، نفیسہ شاہ، وزیر اعظم کی نمائندہ برائے پولیو پروگرام عائشہ رضا فاروق بھی شریک تھیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا اعظم شہباز شریف پاکستان میں سرمایہ کاری شراکت داری عالمی بینک نے کہا کہ بینک کے

پڑھیں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیدیا

وزیرِ اعظم شہبازشریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن اور جدیدٹیکنالوجی سے معیشت کو ترقی دی جا سکتی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی، ترقی اور شفافیت کےلیے اس کو پیپر لیس بنانا ہو گا۔

پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کا خواہاں رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے میں یو اے ای کے کاروباری افراد کا اہم کردار ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں کاروباری، زرعی و صنعتی سرگرمیوں اور بینکاری نظام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اب تک کتنے معاشی معاہدے اور اُن پر کیا پیشرفت ہوئی؟
  • پولینڈ کی پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی تیل و گیس سرمایہ کاری متوقع
  • ریکوڈک میں 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں، ماہرین
  • ریکوڈک میں 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں، معدنی ماہرین
  • پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
  • گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • معیشت کی مضبوطی کےلیے ڈیجیٹائزیشن ناگزیر ہے،وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیدیا
  • ڈیجیٹل بینکاری سے معیشت مضبوط ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل بینک کے افتتاح پر خطاب
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اور مالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب