اسرائیل 18 فروری تک لبنان سے نکل جائے؛ حزب اللہ نے صیہونی ریاست کو خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لبنان میں اسرائیلی فوجی موجودگی کے بارے میں سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے خبردار کیا ہے کہ 18 فروری کے بعد غزہ میں اسرائیلی فوج کی موجودگی قبضہ تصور ہوگی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج 18 فروری تک لبنانی سرزمین خالی کردے۔
نعیم قاسم نے کہا کہ نومبر میں امریکی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کو لبنان سے مکمل انخلا کے لیے 60 دن دیے گئے تھے۔
حزب اللہ نے مزید کہا کہ 60 دن کی اس ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ اسرائیل کے پاس کوئی بہانہ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے اکتوبر کے شروع میں جنوبی لبنان میں زمینی حملہ شروع کیے تھے جس کے بعد حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ مسلسل جھڑپیں ہو رہی تھیں۔
غزہ میں بھی جنگ بندی معاہدے کے تحت یرغمالیوں اور قیدیوں کا تبادلہ ہوا جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج حزب اللہ
پڑھیں:
فلسطین کی صورتحال پرمسلم ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں(حافظ نعیم )
مسئلہ فلسطین قبلہ اول کی آزادی کی جنگ ، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے
کشمیر پر امریکی صدرٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے،ملی یکجہتی کونسل اجلاس اور قومی مشاورت سے خطاب
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال پر اپنی خاموشی سے مسلم ممالک دراصل اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی موجودگی میں کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے، توہین رسالت کا قانون ختم کر نے اور مجرموں کو بچانے کی سازشوں کے خلاف بھر پور آواز بلند کی جانی چاہیے، حکومت بتائے اس نے ملک سے سود کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کیے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس قائدین اجلاس اور ”قومی مشاورت ” سے خطاب میں کیا۔