دولت مشترکہ میں خدمات سرانجام دینے والی بلی کو نئی ذمہ داریاں مل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لندن میں دولت مشترکہ کے دفتر میں خدمات سرانجام دینے والی بلی کو ریٹائرمنٹ کے 5 سال بعد نئی ذمہ داریاں مل گئی ہیں۔
غیر ملکی ریڈیو (این پی آر) کے مطابق لندن میں دولت مشترکہ کے دفتر میں چیف ماؤسر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دینے والی بلی اب برمودا میں نئے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔
Diplomacy and a purr-fect role have lured me out of retirement.
— Palmerston (@DiploMog) February 4, 2025
لندن کی بلی ’پالمرسٹن‘2016 میں دولت مشترکہ کے دفتر میں بطور چیف ماؤسر تعینات ہوئیں اور سوشل میڈیا صارفین کے دلوں میں جگہ بنائی۔
2020 میں ریٹائر ہونے کے بعد سے پامرسٹن اپنے سابق ساتھی اینڈریو مرڈوچ اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ لندن میں ہی مقیم رہیں۔
اب اینڈریو مارڈوچ نے برمودا گورنر کا حلف اٹھایا ہے تو ان کے ساتھ ان کی بلی ’پالمرسٹن‘ کو بلیوں کے مشیر کے طور پر گورنر ہاؤس میں تعینات کیا گیا ہے۔
A quick word on my old pal Palmerston (@DiploMog), who served as the Foreign Office cat. It’s true that we didn’t always agree, but I miss him and hope he’s enjoying his retirement in the countryside #Larryversary pic.twitter.com/NERwr9aLdE
— Larry the Cat (@Number10cat) February 15, 2021
یاد رہے کہ ’پامرسٹن‘ واحد بلی نہیں ہے جس کو برطانیہ میں نوکری پر رکھا گیا ہے، اس سے قبل ایک اور بلی ’لیری‘ برطانیہ کے سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ اور ہوم آفس میں چیف ماؤسر رہ چکی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news برطانوی وزیراعظم برطانیہ برمودا بلی پالمرسٹن دولت مشترکہ سفارتخانہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانوی وزیراعظم برطانیہ بلی پالمرسٹن دولت مشترکہ سفارتخانہ دولت مشترکہ
پڑھیں:
ایف بی آر میں جدید ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری، عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت
وزیرِاعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے باعث معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف نظام کو ڈیجیٹل بنانا کافی نہیں بلکہ ایک مکمل ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل دیا جائے تاکہ نظام مؤثر، شفاف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔
وزیرِاعظم نے اس بات پر زور دیا کہ خام مال کی تیاری، درآمد، مصنوعات کی تیاری اور آخر میں صارف تک خریداری کے تمام مراحل کو ایک مربوط ڈیجیٹل سسٹم سے جوڑا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نظام اس حد تک مضبوط اور بااعتماد ہونا چاہیے کہ پوری ویلیو چین کی حقیقی وقت میں ڈیجیٹل نگرانی ممکن ہو سکے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس نظام کے تحت جمع شدہ مرکزی ڈیٹا کو قومی سطح پر معاشی پالیسی سازی اور اسٹریٹجک فیصلہ سازی میں استعمال کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور غیر رسمی معیشت کو دستاویزی بنانے کے بغیر عام آدمی کے لیے ٹیکسوں میں کمی کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
یہ اہم فیصلے وزیرِاعظم کی زیر صدارت ایف بی آر اصلاحات پر ہونے والے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں کیے گئے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت برائے ریونیو بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر، چیف کوآرڈینیٹر مشرف زیدی، معاشی ماہرین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کو ایف بی آر کے ڈیٹا کو ایک مرکزی نظام سے منسلک کرنے اور ویلیو چین کی رئیل ٹائم ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے جدید ایکو سسٹم پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔