امریکی جنرل قونصلیٹ نے کراچی آنے والی امریکی خاتون کی اچھی دیکھ بھال پر 16 افسران کو تعریفی اسناد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی قونصل جنرل کی جانب سے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی بہترین نگہداشت اور اس سے حسن سلوک روا رکھنے پر ایف آئی اے، پولیس اور ائیر پورٹ میڈیکل اسٹاف کے افسران اور ملازمین کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کل دوپہر کیا جائے گا جہاں امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔
امریکی قونصلیٹ جن افسران کو تعریفی اسناد دے گا ان میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن بہاول دوستو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن عبدالجبار، امیگریشن آفیسرز غلام سرور اور عمر دراز، پولیس افسران شبانہ جیلانی شامل ہیں۔
نوشین اختر، ایس ایچ او ائیرپورٹ کلیم موسیٰ، پروٹوکول آفیسر، سید دانش، فرقان رحیم، صغیر احمد، ڈائریکٹر ائیرپورٹ سکیورٹی فورس احسان اللہ، ائیرپورٹ میڈیکل اسٹاف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول، جوائنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان، ڈپٹی ڈائریکٹر یحییٰ تنیو اور ڈاکٹر چنی لال کو بھی امریکی قونصلیٹ کی طرف سے منعقدہ خصوصی تقریب میں تعریفی اسناد دی جائیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا ہوکر کراچی آنے کے بعد ناکام لوٹنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی حکام نے تحویل میں لے لیا، بتایا جارہا ہے کہ اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی جہاں سے پرواز ای کے 203 سے اس کی نیویارک روانگی طے تھی تاہم خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی، جس کے بعد اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی شہر چلی گئی۔
امریکی خاتون کی فیملی اور ادارے کے لوگ نیویارک میں اس کے پہنچنے کا انتظار کرتے رہے تھے مگر وہ نہ پہنچی تو امریکی حکام کی جانب سے خاتون کی تلاش شروع ہوئی اسی دوران اونیجا کی دبئی کی سڑکوں پر ویڈیوز سامنے آنے پر امریکی ادارے حرکت میں آئے اور اماراتی حکام سے رابطہ کیا گیا جس پر خاتون کی آمدورفت محدود کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تعریفی اسناد دی امریکی خاتون کی

پڑھیں:

کراچی؛ پراسرار طور پر زہریلی چیز پینے سے 35 سالہ خاتون جاں بحق

کراچی:

نیوکراچی لاسی گوٹھ کی رہائشی خاتون پراسرار طور پر زہریلی چیز پینے سے جاں بحق ہوگئی ۔  ورثا لاش اسپتال لائے اور موت کی تصدیق کے بعد پولیس کارروائی کے بغیر واپس لے گئے۔

پولیس کے مطابق  سہراب گوٹھ تھانے کی حدود نیو کراچی لاسی گوٹھ روٹ نمبر ایچ 2 بس اسٹاپ کے قریب گھر میں پراسرار طور پر زہریلی چیز پینے سے خاتون جاں بحق ہوگئی ، جسے ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔

اسپتال میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 35 سالہ حسینہ بی بی زوجہ عبدالواحید کے نام سے کی گئی ، جس کے ورثا نے پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا ۔ متوفیہ کی لاش ورثا اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال لائے تھے اور موت کی تصدیق کے بعد واپس لے گئے ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ٹریلر نے راہ گیر خاتون کو کچل دیا
  • بلوچستان، ناقص کارکردگی پر محکمہ خزانہ کے 13 ضلعی افسران معطل
  • کراچی؛ پراسرار طور پر زہریلی چیز پینے سے 35 سالہ خاتون جاں بحق
  • ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم میں پاکستان کیخلاف ٹی 20سیریز کے لیے چار تبدیلیوں کا اعلان
  • کراچی میں ٹریفک حادثات میں خاتون اور کم عمر لڑکے سمیت 3 جاں بحق
  • کراچی میں ٹریفک حادثات میں خاتون اور کم عمر لڑکے سمیت تین جاں بحق
  • سندھ حکومت کا یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان
  • سندھ میں یوم آزادی کےحوالے سے گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام کا اعلان
  • حکومت شہریوں کی معاشی ترقی کیلئے بہترین مواقع پیدا کرنے کیلئے کام کر رہی ہے، وزیراعظم
  • سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل یاد رکھیں کہ وہ سرکاری ملازم ہیں، بڑے بڑے افسران کو میں نے روتے دیکھا ہے: عمر ایوب