بتایا جائے شیر افضل مروت کو کیوں نکالا؟ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ارکان کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز

اسلام آبا(سب نیوز )د پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنیکے فیصلیکا دوبارہ جائزہ لینیکا مطالبہ کردیا۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت، زرتاج گل، بیرسٹرگوہر، جنید اکبر اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق شیرافضل مروت نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جذباتی گفتگو کی اور کہا کہ مجھے بتایا جائیکہ مجھے کیوں نکالا؟

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیرافضل مروت کو نکالنے کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہیکہ پارلیمانی پارٹی ارکان نے مطالبہ کیا کہ ہم سب کو بتایا جائیکہ شیر افضل مروت کو کیوں نکالا؟ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اسے اندرونی سطح پرحل کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہیکہ پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیرافضل مروت کے حق میں بانی پی ٹی آئی کو پیغام بھجوانیکا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہیکہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالاگیا، انہیں پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے انہیں نکالنے کا اعلامیہ بھی جاری کیا تھا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پارٹی نے شیر افضل مروت کے شوکازکیجواب کاجائزہ لیا اور جائزہ لینے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرشیرافضل مروت کوپارٹی سے نکال دیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پارلیمانی پارٹی ارکان شیر افضل مروت کو شیرافضل مروت کیوں نکالا کا مطالبہ پی ٹی آئی پارٹی سے

پڑھیں:

دکی، کوئلہ کان میں پھنسے تین کانکنوں کی تلاش جاری، ایک لاش نکال لی گئی

ریسکیو ذرائع کے مطابق معراج کول ایریا میں پیش آنے والے حادثے میں پھنسے چار کانکنوں میں سے ایک کانکن کی لاش نکال لی گئی ہے۔ اس سے قبل ایک کانکن کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں حادثے کا شکار ہونے والے ایک کانکن کی لاش نکال لی گئی، جبکہ تین کانکن تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق معراج کول ایریا میں پیش آنے والے حادثے میں پھنسے چار کانکنوں میں سے ایک کانکن کی لاش نکال لی گئی ہے۔ اس سے قبل ایک کانکن کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جانبحق کانکن کی شناخت نصب اللہ ولد محلج عرف حاجی شمس اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو موسیٰ خیل کا رہائشی ہے۔ کان میں تین کانکن پھنسنے ہوئے ہیں۔ جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور مصر کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق
  • آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کا 3 سالہ مارجنل انرجی پیکج مسترد کر دیا
  • حسان نیازی پتلون لہرانے کے کیس میں جیل ہے تو علیمہ خان کا بیٹاکس طرح آزاد گھوم رہاہے ، وہ بھی اسی ویڈیو میں تھا: شیر افضل مروت 
  • اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کریں گے( ملی یکجہتی کونسل)
  • دکی، کوئلہ کان میں پھنسے تین کانکنوں کی تلاش جاری، ایک لاش نکال لی گئی
  • پی ٹی آئی میں علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں، پارٹی کا شیرازہ بکھیر دیا. شیر افضل مروت کا الزام
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزا، پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا
  • کشمیری رکن پارلیمنٹ انجینیئر رشید کو ملی حراستی پیرول، پارلیمانی اجلاس میں شرکت کریںگے
  • الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے پی اسمبلی کے اختیارات کو سلب کیا ہے: رضا ربانی
  • قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 26معطل اراکین بحال کردیے