کراچی:

نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا شیردل اسکوارڈن پانچ سال کے وقفے کے بعد کراچی کی فضاؤں میں پیشہ ورانہ تربیت کا شاندار مظاہرہ کرے گا۔

شیردل اسکوارڈن قراقرم 8 ساختہ طیاروں پر مشتمل ہے، جو فضائی کرتب اور پیچیدہ ترین منوورز کے شاندار مظاہرے پیش کرے گا۔ ان منوورز کے دوران طیارے انتہائی خطرناک حد تک ایک دوسرے کے قریب سے گزریں گے اور بیرل رول، لوپ، بم برسٹ جیسے کرتب دکھاتے ہوئے پاکستانی پرچم کے رنگ فضا میں بکھیر دیں گے۔

شیردل اسکوارڈن نے پہلی بار 19 ستمبر 1974 کو اپنی پرواز بھری تھی اور اس کے بعد یہ مختلف قومی اور بین الاقوامی ایئر شوز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکا ہے، جن میں دبئی اور ابوظہبی میں ہونے والے ایئر شوز شامل ہیں۔

یہ سال 2020 تھا جب پاک فضائیہ نے بھارت کو ناکوں چنے چبوانے کے بعد آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی پہلی سالگرہ پر 'سرپرائز ڈے' کے موقع پر سی ویو کراچی میں ایئر شو کا انعقاد کیا۔ اس میں جے ایف-17 تھنڈر اور ایف-16 طیاروں کے گرجدار مظاہروں کے ساتھ شیردل اسکوارڈن نے اپنی خصوصی پرواز سے شائقین کو حیران کردیا تھا۔ ہزاروں فٹ کی بلندی پر قوس قزح کے رنگ بکھیرتے طیاروں کے شاندار کرتب شہریوں کے لیے ایک یادگار لمحہ تھے۔

اب ایک مرتبہ پھر پانچ سال کے وقفے کے بعد شیردل اسکوارڈن چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں پیشہ ورانہ تربیت کے شاندار مظاہرے کے لیے تیار ہے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے جنگی بیڑے میں شامل پاکستانی ساختہ جے ایف-17 تھنڈر اور ایف-16 جنگی طیارے بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔

شیردل اسکوارڈن میں شامل قراقرم 8 طیارے بنیادی اور آپریشنل جیٹ ٹریننگ کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں اور پاک فضائیہ کی اکیڈمی رسالپور میں نئے پائلٹس کی تربیت کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے چار ہارڈ پوائنٹس اور بیلی گن پوڈ پر ہتھیار ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں شیردل اسکوارڈن کا یہ شاندار مظاہرہ یقیناً شائقین کے لیے ایک ناقابل فراموش لمحہ ہوگا اور پاکستانی فضائیہ کی مہارت کا ایک اور منہ بولتا ثبوت ثابت ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شیردل اسکوارڈن چیمپئنز ٹرافی افتتاحی تقریب پاک فضائیہ کے لیے کے بعد

پڑھیں:

جنگی تیاریوں کوجانچنے کے لیے پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں مشقیں

اسلام آباد:

پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں تربیتی مشقیں جاری ہیں، مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا جارہا ہے. 

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے مشقوں کا معائنہ کیا اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی.

کور کمانڈر لاہور نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیت کو سراہا. 

مزید پڑھیں: پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں الصمصام 8 ختم ہوگئی

ٹلہ رینجز میں پاک فوج کی سالانہ فیلڈ فائرنگ کی آپریشنل تیاریوں کے لیے مختلف یونٹس کی مشترکہ تربیت کے دوران مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا گیا ، مشقوں کا مقصد حقیقی جنگی ماحول میں تیاری کو جانچنا ہے تاکہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیاجاسکے ۔

متعلقہ مضامین

  • خوشحال خان خٹک ایکسپریس 5 سال بعد بحال، بھکر سٹیشن پر شاندار استقبال
  • خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین پانچ سال بعد بحال، بھکر اسٹیشن پر شاندار استقبال
  • پاکستانی فضائیہ بمقابلہ بھارتی فضائیہ: صلاحیت، ٹیکنالوجی اور حکمت عملی کا موازنہ
  • نئی کینال تنازع پر دھرنا، کراچی سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل
  • کینالز تنازع پر دھرنا؛ کراچی سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل
  • کینال تنازع پر دھرنے؛ کراچی سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • جنگی تیاریوں کوجانچنے کے لیے پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں مشقیں
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف شاندار کامیابی
  • کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، شاہد خاقان عباسی