سینیٹر عرفان صدیقی(فائل فوٹو)۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ایم ڈی سی کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کیا ہے۔ 

اس حوالے سے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ پی ایم ڈی سی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں جھوٹ بولا، پی ایم ڈی سی اپنے سرکلرز پر عملدرآمد کیوں نہیں کراتی؟ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، اس کو سنجیدگی سے لینے جا رہا ہوں۔ 

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ایم ڈی سی نے قائمہ کمیٹی برائے صحت میں غلط معلومات دیں، پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے بچوں سے بھاری فیسیں لی جا رہی ہیں۔ بچوں سے زیادتی نہیں ہونے دوں گا، عدالت بھی جانا پڑا تو جاوں گا۔ 

وزارت صحت کے حکام کے مطابق پرائیویٹ میدیکل کالجز کیلئے ایم بی بی ایس کی سالانہ فیس 12 لاکھ تجویز کی ہے، یہ تجاویز نائب وزیراعطم اسحاق ڈار کو بھیجی ہوئی ہیں۔ 

پی ایم ڈی سی نے 8 جنوری کو نئے اور پچھلے سال کے طلبا سے فیس وصولی روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ دستاویز کے مطابق پرائیویٹ میڈیکل کالج طلبا سے 30 لاکھ روپے سے زائد فیس وصول کر رہے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی اپنے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہی۔ دستاویز کے مطابق پرائیویٹ میدیکل کالج نئے اور دوسرے سال کے طلبا سے فیسیں وصول کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی پی ایم ڈی سی کے مطابق

پڑھیں:

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اے پی سی، حیدرآباد میں جلسے کا اعلان

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے 5 مئی کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس جبکہ 10 مئی کو حیدرآباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ 

اپوزیشن اتحاد کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب سمیت ملک بھر میں جلسے اور احتجاج ہوگا۔ 5 مئی کو کراچی میں اے پی سی جبکہ  10 مئی کو حیدرآباد میں جلسہ ہوگا۔

اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی عدلیہ زیر عتاب ہے، ججز کو بےتوقیر کیا جا رہا ہے، ہم آزاد عدلیہ چاہتے ہیں جہاں ججز میرٹ پر فیصلے کریں۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہماری تاریخ کا انتہائی نازک مرحلہ ہے، ملک کی پارلیمنٹ میں حقیقی نمائندے ہونے چاہئیں۔ 

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کی عوام کے تحفظات کو دور کرنا ہوگا، ملک میں جبر اور لاقانونیت کا دور دورا ہے۔ عوام ہمارے ساتھ چلے، ہم کامیاب ہوں گے، ملک کامیاب ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک تحفظ آئین نے ملک بھر میں جلسوں، احتجاج کا اعلان کر دیا
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اے پی سی، حیدرآباد میں جلسے کا اعلان
  •  فلسطین سے ملحقہ 23 اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو سانپ سونگھ گیا ہے، خواجہ سلیمان صدیقی 
  • نہروں کے ایشو پر پی پی ن لیگ کا اتحاد متاثر نہیں ہوگا، عرفان صدیقی
  • پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
  • پہلگام واقعہ بھارتی حکومت، ایجنسیز کا منصوبہ ہے، عرفان صدیقی
  • پہلگام واقعہ بھارت کی سازش ہے، امریکی نائب صدر کے دورے پر ڈرامہ رچایا گیا: عرفان صدیقی
  • پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے ، امریکی نائب صدر کے دورے پر ڈرامہ رچایا گیا، عرفان صدیقی
  • پاکستان کسان اتحاد کا گندم کی کاشت میں بہت بڑی کمی لانے کا اعلان
  • کسان اتحاد کا آئندہ سال گندم کی کاشت میں بڑی کمی لانے کا اعلان