گرفتارسابق وفاقی وزیر غلام مرتضٰی خان جتوئی کی تھانہ میں طبیعت بگڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پیپلز پارٹی کے کارکن کی ہلاکت کیس میں گرفتار کئے گئے سابق وفاقی وزیر اور جی ڈی اے رہنما غلام مرتضٰی خان جتوئی کی تھانہ بی سیکشن میں طبعیت بگڑ گئی۔رپورٹ کے مطابق پیپلز میڈیکل ہسپتال نوابشاہ سے ڈاکٹروں کی ٹیم زیر حراست غلام مرتضٰی خان جتوئی کا معائنہ کرنے تھانہ بی سیکشن پہنچ گئی۔غلام مرتضٰی خان جتوئی کے ورثا نے اپنےموقف میں بتایا ہےکہ غلام مرتضٰی جتوئی دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔واضح رہے کہ جی ڈی اے رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کو نوشہرو فیروز کی عدالت سے گرفتار کر کے تھانہ بی سیکنش منتقل کیا گیا ہے،پولیس کے مطابق سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کو عدالت کے باہر سے گرفتار کیاگیا، غلام مرتضیٰ جتوئی ضمانت کیلیے عدالت گئے تھے، سابق وفاقی وزیرغلام جتوئی کو کورٹ سے نکلتےدوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔گرفتاری کے وقت غلام مرتضیٰ جتوئی اور پولیس کے درمیان عدالت کے باہر مکالمہ ہوا، غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ میرے پاس ہائی کورٹ کے آرڈرز ہیں آپ مجھے گرفتار نہیں کرسکتے جس پر پولیس نے انہیں بتایا کہ ہمارے پاس گرفتاری کے وارنٹ ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان میں جدید AI ریسرچ سینٹرز کے قیام پر پیش رفت
اسلام آباد میں وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے حکام پر مشتمل ایک وفد نے ملاقات کی، جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اور جدید ٹیکنالوجی میں دو طرفہ اشتراک پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر خصوصی طور پر ایریزونا یونیورسٹی کے تعاون سے پاکستان میں AI ریسرچ سینٹرز کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی لاہور اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے درمیان تعاون کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی سے متعلق تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لیے ایسے اشتراک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستانی طلبا کو عالمی معیار کی AI ریسرچ اور ڈیجیٹل مہارتوں تک رسائی حاصل ہو رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزارت آئی ٹی پاکستان میں AI ہبز، نیشنل AI پالیسی اور انٹرنیشنل پارٹنرشپس کے ذریعے ایک مضبوط AI ایکو سسٹم قائم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کے ’’ڈیجیٹل نیشن پاکستان‘‘ کے وژن کے تحت درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، جہاں بین الاقوامی تعاون کو قومی ترقی کا محور بنایا جارہا ہے۔