’آپ ایجنڈے پر کام کرتے ہیں‘، ماریہ بی کی عورت مارچ پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
ماریہ بی پاکستان کی بہترین اور مشہور فیشن ڈیزائنرز میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے کامیاب کاروباری خاتون اور معروف سماجی کارکن کے طور پر بھی اپنی شناخت قائم کی ہے۔ حالیہ دنوں میں وہ اس وقت خبروں میں آئیں جب انہیں عورت مارچ لاہور کے منتظمین کی طرف سے نشانہ بنایا گیا۔
12 فروری کو لاہور میں خواتین کے قومی دن کے موقع پر عورت مارچ ہوا۔ مارچ کے شرکا پریس کلب سے فلیٹیز ہوٹل تک مارچ کرتے ہوئے پہنچے۔ ان کے پلے کارڈز ماریہ بی اور سابق پاکستانی اداکارہ مشی خان کے خلاف تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کے عالمی دن پر عورت مارچ
حال ہی میں ماریہ بی نے عورت مارچ لاہور کے بارے میں ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا،’ہم نے پہلے ہی عورت مارچ کو مسترد کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عورت مارچ، قومِ لوط مارچ، ناکام عورتوں کی مارچ یا کامیاب عورتوں سے نفرت کی مارچ۔ کیا نام دوں آپ کو؟
View this post on Instagram
A post shared by maria b & fatima b (@_mariab_fatimab_)
انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کے تمام پلے کارڈز دیکھے ہیں جو میرے اور مشی خان کے خلاف تھے۔ ہم صرف آپ کی تربیت پر سوال اٹھا سکتے ہیں۔ پاکستان کے عوام نے اس نام نہاد عورت مارچ کو مسترد کر دیا ہے۔ اور یہ ابھی نہیں بلکہ پچھلے کئی برسوں سے مسترد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا لاہور میں عورت مارچ کی اجازت دے دی گئی ہے؟
ماریہ بی کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنا چاہتی ہیں، وہ کامیاب اور خود مختار بننا چاہتی ہیں۔ وہ آپ کی طرح نہیں بننا چاہتیں جو ناکام فیشن ڈیزائنرز اور ناکام میک اپ آرٹسٹس ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ اس ایجنڈے پر کام کرتے ہیں جس کی آپ کو فنڈنگ ملتی ہے۔ میں جانتی ہوں کہ آپ لوگ فنڈنگ پر زندہ ہیں۔ آپ لوگ فنڈنگ حاصل کر کے جو وہ چاہتے ہیں ویسا بولتے ہیں۔
ماریہ بی کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ زیادہ تر صارفین ان کے حق میں بات کرتے نظر آئے جبکہ کئی صارفین نے سوال کیا کہ عورت مارچ ایک عورت کی ہی مخالفت کیوں کر رہا ہے؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عورت مارچ لاہور ماریہ بی مشی خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لاہور ماریہ بی ماریہ بی انہوں نے
پڑھیں:
جماعت اسلامی بلوچستان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب چل پڑا
جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں لانگ مارچ کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گیا۔ صوبائی امیر کے ہمراہ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور صوبائی قیادت بھی ہمراہ تھی۔ لانگ مارچ کی روانگی کے موقع پر خواتین کارکنان بھی موجود تھیں جنہوں نے لانگ مارچ کو روانہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے سرحد کی بندش اور لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر مولانا ہدایت الرحمان کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان
لانگ مارچ کی روانگی سے قبل مولانا ہدایت الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے لیے یہ لانگ مارچ کیا جا رہا ہے۔ ہم اسلام آباد کے حکمرانوں سے بلوچستان کے موجودہ حالات کا سوال کریں گے۔ ان سے پوچھیں گے کہ بلوچستان کی معدنیات اور ساحل وسائل پر یہاں کے عوام کا کیوں حق نہیں؟
یہ بھی پڑھیے: سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کے عوام کو استعمال کیا، مولانا ہدایت الرحمان
مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ عوام تعلیم، صحت اور روزگار چاہتے ہیں۔ آج کے دن میں ہم بلوچستان سے گزریں گے۔ لورالائی میں جلسہ کیا جائے گا جبکہ کل ڈیرہ غازی خان سے پنجاب میں سفر کا آغاز کریں گے۔ پنجاب کے عوام ہمارے منتظر ہیں۔ ان کے ساتھ مل کر لانگ مارچ کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جماعت اسلامی بلوچستان لانگ مارچ مولانا ہدایت الرحمان