کینیڈا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار، متعدد مسافر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کینیڈا میں ڈیلٹا ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار ہوکر الٹ گیا جس سے کم از کم 18 مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا سے پرواز بھرنے والے طیارے کو حادثہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ پر پیش آیا۔
حادثے کے وقت جہاز میں 80 مسافر سوار تھے جنہیں واقعے کے فوراً بعد جہاز سے ریسکیو کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا میں لاپتہ جہاز کا ملبہ منجمد سمندر سے مل گیا، 10 افراد ہلاک
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں مسافروں کو الٹنے والے جہاز سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ریسکیو اہلکار تباہ شدہ جہاز پر فائر بریگیڈ سے پانی پھینکنے رہے ہیں۔
حادثے کے بعد ایئرپورٹ کے 2 رن ویز کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق جہاز الٹنے کا واقعہ خراب موسم اور رن وے پر برفباری کی وجہ سے پیش آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
delta crash ایئرپورٹ جہاز کینیڈا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئرپورٹ جہاز کینیڈا
پڑھیں:
پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، متعدد اہلکار زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے بھانہ ماڑی میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے سے چار اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے سے چار اہلکار زخمی ہوگئے، دھماکا قمر دین چوک میں اس وقت ہوا جب پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق موبائل کو آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث اردگرد کے مکینوں میں بھی خوف کی فضا پیدا ہوگئی۔
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا اور عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا تاکہ دھماکے کی نوعیت اور طریقہ کار کا تعین کیا جا سکے۔ دوسری جانب واقعے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان