انجری سے نجات پانے کے لیے کوشاں حارث رؤف چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
انجری سے نجات پانے کے لیے کوشاں پاکستان کے فاسٹ بولر حارٹ روف نے کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی میں بہتر نتائج کی امید ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کی نمائندگی کا فیصلہ منجمنٹ کرے گی۔
پیر کو نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث روف نے کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران میں نے ہلکی پھلکی ورزشیں کی ہیں اور ٹریننگ بھی کی ہے۔
امپوإ مئ لپا لپ انجری کے بعد اب خود کو بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، پاکستان کی جانب سے پہلے میچ میں کھلانے کا فیصلہ ذمہ دار کریں گے، میں مطمئن ہوں اور کوئی تکلیف وغیرہ بھی محسوس نہیں کر رہا۔
ایک سوال کے جواب میں حارث روف نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں محض تین فاسٹ بور اور ایک سپنر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پورا بولنگ یونٹ موجود ہے جس میں ابرار احمد کے ساتھ سلیمان علی آغا بھی ایک اچھے اسپنر ہیں، کوئی بھی کھلاڑی پاکستان کے لیے بہترین کارکردگی پیش کر سکتا ہے، اس کا انحصار حالات پر ہوتا ہے کہ کون سا بولر یا بیٹر زیادہ بہتر کارکردگی دکھاتا ہے۔
حارث رؤف نے چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا فیصلہ مینجمنٹ کرے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستانی ویزا 24 گھنٹوں میں مل جاتا ہے، براہ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے: بنگلا دیشی ہائی کمشنر
بنگلا دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان—فائل فوٹوپاکستان میں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ پچھلے 10، 15 سال سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر نہیں تھے، گزشتہ سال صورتِحال تبدیل ہوئی۔
کراچی میں خطاب کرتے ہوئے بنگلا دیشی ہائی کمشنر نے کہا کہ بنگلا دیش کے لوگ پاکستان کا ویزا 24 گھنٹوں میں لے لیتے ہیں، بنگلا دیش سے پاکستان براہِ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کی وجہ سے ڈائریکٹ فلائٹ میں مسائل پیش آ رہے ہیں، میں اسے بہتر کرنے کے لیے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہوں۔
بنگلا دیشی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ اور چٹگانگ پورٹ کنیکٹیوٹی، سیاحت اور صحت پر پر بھی کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یونیورسٹی لیول پر فٹ بال ٹیمیں مل کر کام کر رہی ہیں، ہم دونوں ممالک کے درمیاں بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔