بھکر: خواجہ سرا کے بال زبردستی کاٹنے کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
بھکر کے علاقے فتح پور میں خواجہ سرا کے بال زبردستی کاٹنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے پیسے نہ دینے پر بال کاٹے، موبائل فون اور پیسے بھی چھینے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 15 فروری کو پیش آیا تھا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
9 سالہ بچی آسیہ کے قتل کا انکشاف مقدمہ درج، پولیس تحقیقات جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن میں 9 سالہ بچی آسیہ کی ہلاکت کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے پولیس نے واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس کے مطابق پیر کو بچی کی لاش گھر کی چھت سے ملی تھی اور اہلخانہ نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ آسیہ نے خودکشی کی ہے۔ محلے کی ایک خاتون نے بچی کو پھندے پر لٹکا ہوا دیکھا، جس کے بعد محلہ داروں نے کپڑے کی رسی کاٹ کر لاش نیچے اتاری۔ لاش کو تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بچی کو نامعلوم ملزم یا ملزمان نے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ والد کی جانب سے پوسٹ مارٹم نہ کروانے پر اصرار کیا گیا، تاہم سرجانی پولیس نے اہلخانہ کو راضی کیا، جس کے بعد میڈیکل رپورٹ نے کیس کا رخ مکمل طور پر بدل دیا۔