مصطفیٰ عامر کے بعد از تدفین پوسٹ مارٹم کے لیے 3 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی میں دوست کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے بعد از تدفین پوسٹ مارٹم کے لیے سیکریٹری صحت نے 3 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں 21 فروری کو صبح 9 بجے ہوگی اور تمام قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم اور کیمیائی تجزیے کے لیے مقتول کی باقیات حاصل کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے مصطفیٰ عامر کی لاش کیسے تلاش کی؟
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید میڈیکل بورڈ کی سربراہ ہیں، ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹرسری چند، ایم ایل او ڈاکٹرکامران بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ ہوں گے، جبکہ سی پی ایل سی کے سربراہ عامر حسین میڈیکل بورڈ کی معاونت کریں گے۔
واضح رہے کہ مقتول مصطفیٰ عامر کی کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کی جانب سے دائر مقتول مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں: لاپتا مصطفیٰ عامر کے قتل کی وجہ سامنے آگئی
عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہےکہ سیکریٹری صحت قبر کشائی کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، قبر کشائی مکمل کرکے پوسٹ مارٹم سمیت کیمیکل تجزیہ پر مبنی رپورٹ 7 روز میں پیش کی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیس سرجن عامر مصطفیٰ قبر کشائی کراچی لاش.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس سرجن عامر مصطفی کراچی لاش میڈیکل بورڈ تشکیل پوسٹ مارٹم عامر کی کے لیے
پڑھیں:
سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
سٹی42:سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے۔
سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد ڈیفنس فیز ون، اللہ ہو چوک مسجد میں ادا کی جائے گی۔
اہلِ خانہ نے دوست احباب اور عزیز و اقارب سے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست