سلمان خان اور سنجے دت کس ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے والے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان اور سنجے دت ایک نئی آنے والی ہالی ووڈ تھرلر میں ایک ساتھ کام کرنے والے ہیں، جس کے لیے دونوں ستارے سعودی عرب کے الولا اسٹوڈیوز پہنچ چکے ہیں تاکہ اپنے اپنے رولز کی شوٹنگ کر سکیں۔
سعودی عرب کا الولا اسٹوڈیوز بین الاقوامی پروڈکشنز کے لیے ایک مقبول فلمی مقام بن چکا ہے۔ ہالی ووڈ کی فلم کینڈہار جو 2023 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں جیرارڈ بٹلر نے کام کیا تھا، پہلے ہی وہاں شوٹ ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب سلمان خان دوران پرواز موت سے بال بال بچے، اداکار نے سنسنی خیز واقعہ سنا دیا
سلمان خان اور سنجے دت کی فلم کی شوٹننگ بھی اسی اسٹوڈیو میں ہو رہی ہے اور اس کی شوٹنگ 19 فروری تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور سنجے دت امریکی تھرلر میں جلوہ افروز ہوں گے۔ اگرچہ فلم کی تفصیلات کو راز میں رکھا گیا ہےلیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فلم عالمی سطح کے ناظرین کے لیے بنائی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاروں سلمان خان اور سنجے دت کو دنیا بھر میں اور خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر پہچانا جاتا ہے اس لیے انہیں بھی اس فلم میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکار سنجے دت نے جیل میں کیا سیکھا؟
واضح رہے کہ سلمان خان اور سنجے دت نے کئی بالی ووڈ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جن میں فلم ساجن جو (1991) میں ریلیز کی گئی، چل میرے بھائی جو (2000) میں آئی، اور یہ ہے جلوہ شامل ہیں جو (2002) میں ریلیز کی گئی تھی۔
سلمان خان اور سنجے دت کی اسکرین کیمسٹری ہمیشہ مداحوں میں پسند کی جاتی ہے۔ گزشتہ برس دونوں نے معروف کینیڈین ریپر اے پی ڈھلون کی میوزک ویڈیو ’اولڈ منی‘ کے لیے مل کر کام کیا تھا، جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’سب ڈر جاتے تھے یار‘، سنجے دت نے وسیم اکرم کے بارے میں کیا کچھ کہا؟
سلمان خان اب اپنی نئی فلم ’سکندر‘ میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم ساجد ناڈیاڈ والا کی پروڈکشن ہے اور اسے ہدایت کار اے آر موروگادوس نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ سلمان خان کے ساتھ فلم میں اداکارہ راشمیکا مندنا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم عید 2025 پر ریلیز کی جائے گی۔
اس طرح بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے پاس ہاؤس فل 5، باغی 4، اور ‘سن آف سردار‘ کے سیکوئل سمیت کئی پروجیکٹس ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ سعودیہ عربیہ سلمان خان سنجے دت ہالی ووڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ سعودیہ عربیہ ہالی ووڈ سلمان خان اور سنجے دت ہالی ووڈ بالی ووڈ کے لیے
پڑھیں:
مالدیپ میں سگریٹ نوشی پر سخت پابندیوں کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مالے (انٹرنیشنل ڈیسک) مالدیپ کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز سے جنوری 2007 ء کے بعد پیدا ہونے والے ہر فرد پر سگریٹ نوشی کی پابندی کا نفاذ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس طرح وہ تمباکو نوشی پر نسلی پابندی کا حامل واحد ملک بن گیا ہے۔ یہ فیصلہ صدر محمد معز نے سال کے اوائل میں کیا تھا ،جو یکم نومبر سے نافذ العمل ہوا ہ اور صحت عامہ کی حفاظت اور تمباکو سے پاک نسل کو فروغ دے گا۔ وزارت نے کہا کہ نئی شق کے تحت یکم جنوری 2007 کو یا اس کے بعد پیدا ہونے والے افراد پر مالدیپ کے اندر تمباکو کی مصنوعات خریدنے، استعمال یا فروخت کرنے پر پابندی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق تمباکو کی تمام اقسام پر ہوتا ہے اور خوردہ فروشوں کو فروخت سے قبل عمر کی تصدیق کرنی ہو گی۔اس اقدام کا اطلاق ملک کا دورہ کرنے والے زائرین پر بھی ہوتا ہے ۔ مالدیپ کے جزائر خط استوا کے اس پار تقریباً 800 کلومیٹر کے فاصلے پر بکھرے ہوئے ہیں۔وزارت نے کہا کہ الیکٹرانک سگریٹ اور ویپنگ مصنوعات کی درآمد، فروخت، تقسیم، قبضے میں رکھنے اور استعمال کرنے پر بھی جامع پابندی برقرار ہے جو عمر سے قطع نظر تمام افراد پر عائد ہوتی ہے۔ کسی کم عمر شخص کو تمباکو کی مصنوعات فروخت کرنے پر 50ہزار روفیا (3ہزار 200 ڈالر) جبکہ ویپ ڈیوائسز استعمال کرنے پر 5ہزار روفیا (320 ڈالر) جرمانہ نافذ ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں تجویز کردہ ایسی ہی نسلی پابندی ابھی قانون سازی کے عمل سے گزر رہی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے اسے متعارف کروانے کے ایک سال سے بھی کم عرصے میں نومبر 2023 ء میں منسوخ کر دیا تھا۔