راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ جنرل عاصم منیر کے حکم پر اڈیالہ جیل میں بیٹھا کرنل ہمارے اوپر مزید سختیاں کروا رہا ہے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے بتایا جنرل عاصم منیر کے حکم پر اڈیالہ جیل میں بیٹھا کرنل ہمارے اوپر مزید سختیاں کروا رہا ہے، بشریٰ بی بی کو مکمل طور پر اکیلے رکھا گیا ہے تاکہ انکا بریک ڈاؤن ہو اور یہ مجھ سے ڈیل کر سکیں لیکن میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔

سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو سلوک ہورہا کیا سابق وزیراعظم کے ساتھ یہ ہونا چاہیئے ؟ ہم پوچھتے ہیں who are you؟ ہم 20 منٹ عمران خان کے ساتھ رہے لیکن بشریٰ بی بی کو نہیں لایا گیا تو ہم نے جیل میں احتجاج ریکارڈ کروایا کہ اگر بشریٰ بی بی کو نہ لایا گیا تو ہم یہاں سے نہیں جائیں گے، اس پر انہوں نے ہمیں دھمکی لگائی کہ اگر آپ نے احتجاج بند نہ کیا تو آپ کی ملاقاتوں پر بھی پابندی لگ جائے گی۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے اضافی ناکے لگا دیئے گئے، پولیس نے سرچ آپریشن کے باعث اڈیالہ جیل کی جانب جانے والے راستوں پر کنٹینرز کھڑے کردیئے ہیں، پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کی گاڑی کو بھی جیل سے 2 کلومیٹر دُور روک لیا، اس دوران علیمہ خان نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے عدالتی احکامات بھی دکھائے، تاہم آپریشن کے دوران سڑک سے گزرنے والی تمام گاڑیوں کو تلاشی کے بعد ہی جانے کی اجازت دی گئی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اڈیالہ جیل میں

پڑھیں:

سب پوچھتے ہیں عمران خان کب رہا ہونگے: عارف علوی

ڈاکٹر عارف علوی— فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سب پوچھتے ہیں بانیٔ پی ٹی آئی کب رہا ہوں گے۔

لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ پچھلے 70 سال میں کوئی ایسا لیڈر پیدا نہیں ہوا جس کی شہرت 90 فیصد ہو، انتخابی نشان چھن جانے پر میں نے بانی سے کہا کہ الیکش ملتوی ہونے چاہئیں۔

عارف علوی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ الیکشن ایک دن کے لیے ملتوی نہیں ہونے چاہئیں، جس دن الیکشن ہوا کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ صبح کیا ہو گا۔

سابق صدر عارف علوی نے بھی مذاکرات کی حمایت کردی

عارف علوی نے کہا کہ ہم اس بات کو سراہیں گے کہ آئندہ الیکشنز اور جمہوریت کے قیام کے لیے مذاکرات ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لڑکوں نے اپنے بزرگوں کے ہاتھوں پر نقشے بنائے کہ یہ انتخابی نشان ہے بھولنا مت۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کہاں سے آئے، کسی کو معلوم ہے تو آج تو بتا دے، کچھ تو شرم و حیا کریں اور بتا دیں کہ یہ ہیں وہ ذرائع۔

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خانم نے چیف جسٹس کو عمران خان کا پیغام پہنچادیا
  • ہائیکورٹ سے عمران خان و بشریٰ بی بی کے کیسز میرٹ پر سننے کی استدعا کرینگے: بیرسٹر گوہر
  • علیمہ خان نے چیف جسٹس کو عمران خان کا پیغام پہنچادیا
  • عمران، بشریٰ بی بی کی بریت بارے جلد سماعت کیلئے دائر درخواستوں پر کل سماعت ہوگی
  • عمران خان سے ملاقات کے لیے افواج پاکستان کے 4ریٹائرڈ سینئر افسران کی درخواست دائر
  • عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا
  • سب پوچھتے ہیں عمران خان کب رہا ہونگے: عارف علوی
  • بانی پی ٹی آئی سیاسی داؤ پیچ میں صفر بٹا صفر ہیں، حفیظ اللہ نیازی
  • جج سے بات نہ ہونے پر علیمہ خان کمرہ عدالت میں بانی کے فوکل پرسن پر برہم 
  • پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں مگر پارلیمنٹ میں تعاون کرینگے: کامران مرتضیٰ