اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، صرف وہاں سے خط پر خط آرہے ہیں اور منتیں کی جارہی ہیں کہ مجھے بچا لو۔
نارووال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکال دیا ہے، ہم دن رات محنت کرکے عوام کی زندگیوں کو تبدیل کرکے رہیں گے۔
مریم نواز نے کہاکہ جس نواز شریف کو مارنے اور گرانے کی کوشش کی گئی آج مرکز میں اس کے بھائی اور پنجاب میں بیٹی کی حکومت ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بتایا جائے کہاں ہے وہ پاکستان جس کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جارہی تھیں، آج پاکستان کی معیشت ٹیک آف کررہی ہے۔ عوام گواہی دے رہے ہیں کہ نواز شریف نے پاکستان کو مشکلات سے نکال دیا۔
مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کے دور حکومت میں اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی تھی، جبکہ دہشتگردی ملک میں دوبارہ آگئی تھی، لیکن آج سب کچھ اس کے برعکس ہے اور مہنگائی 38 سے 5 فیصد پر آگئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دور میں پنجاب سے ایک ہی خبر آتی تھی کہ گوگی یہ کھا گئی اور پنکی وہ کھا گئی، سفارش اور رشوت کے بغیر صوبے میں کوئی کام نہیں ہوتا تھا۔
انہوں نے کہاکہ میں نے ایک سال میں پنجاب میں دن رات ایک کرکے کام کیا، آج صوبے کو صاف ستھرا کیا جارہا ہے، جبکہ روٹی 25 روپے سے 12 سے 13 روپے پر آگئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پنجاب حکومت غریبوں کو گھر بنانے کے لیے قرضہ دے رہی ہے، جبکہ کسانوں کو کسان کارڈ دیے گئے ہیں، اس کے علاوہ معذور افراد کو ہمت کارڈ فراہم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یوتھ کا نعرہ لگانے والوں نے نوجوانوں کو کیا دیا؟ ہم اسکالر شپس کو بڑھا کر 50 ہزار تک لے کر جارہے ہیں، جبکہ جلد ایک لاکھ لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ مستحق افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرضہ دیا جارہا ہے، جبکہ صوبے میں صحت کی بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اچھی خبریں اڈیالہ جیل پنجاب حکومت عمران خان مریم نواز نارووال جلسہ نواز شریف وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اچھی خبریں اڈیالہ جیل پنجاب حکومت مریم نواز نارووال جلسہ نواز شریف وی نیوز انہوں نے کہاکہ مریم نواز نواز شریف کے علاوہ
پڑھیں:
مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر عوام خوش ہے، مریم نواز
— فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر عوام خوش ہے۔
مریم نواز نے پنجاب میں جاری صفائی مہم پر اظہارِ اطمینان کیا اور صفائی ستھرائی کے عمل پر مثبت ردعمل آنے پر متعلقہ اداروں کو شاباش دی۔
مختلف شہروں میں عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن بھی مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں صفائی کے انتظامات کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کر رہی ہوں، عید کے پہلے روز 1 لاکھ 11ہزار ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام کی 85 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔