وزیر اعظم شہباز شریف نے رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا۔رجب طیب ایردوان انٹرچینج کو 3 مراحل میں مکمل کیا گیا اور منصوبے میں شامل 1.3 کلو میٹر انڈر پاس کو 42 دن میں مکمل کیا گیا۔ انٹرچینج میں 1.1 کلومیٹر طویل فلائی اوور بھی تعمیر کیا گیا, جبکہ نکاسی آب کے لیے 10 کلو میٹر نالے بنائے گئے ہیں۔سی ڈی اے کے اس جدید انفراسٹرکچر منصوبے کا مقصد شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا، سفری وقت میں کمی لانا اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا ہے۔ اس انٹرچینج کی تعمیر سے امید کی جا رہی ہے کہ یہ سنگین ٹریفک مسائل کے حل میں مدد دے گا اور شہریوں کے لئے ایک آسان اور محفوظ سفر یقینی بنائے گا۔ انٹرچینج کی تعمیر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چئیرمین چودھری محمد علی رندھاوا کی زیر نگرانی مکمل کی گئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انہوں نے 180 یوم کی بجائے 84 دنوں میں اپنی ٹیم اور کنٹریکٹر کمپنی کے ساتھ بلاشبہ ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے ۔سی ڈی اے کے چئیرمین نے کہا کہ ایک کلو میٹر طویل انڈر پاس ایک ہزار میٹر سے بھی لمبا فلائی اوور آٹھ کلو میٹر سے زیادہ رابطہ سڑکیں لوپ روڈز ان کے پروجیکٹ انچارج ڈی ڈی جی پروجیکٹس اور ان کے ماتحت دن رات کام کرنے والی ٹیم نے تعمیراتی معجزہ کر دکھایا ہے۔چئیرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک)نے اس کی ڈیزائننگ اور مشاورت فراہم کی۔ منصوبے پر مجموعی لاگت 4.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہباز شریف کلو میٹر سی ڈی اے کیا گیا
پڑھیں:
ایرانی صدر ڈاکٹر کا سرکاری دورہ پاکستان، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں شیڈول
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 اور 3 اگست 2025 کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
یہ دورہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران ہمسایہ ممالک سے گہرے تعلقات کا خواہاں ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
ایرانی صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا جس میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینیئر وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
دورے کے دوران صدر پزشکیان ، صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت بھی متوقع ہے۔
یہ صدر پزشکیان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا دورہ ہے، جبکہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے 26 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق اس دورے سے پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں