خیبر پختونخوا اسمبلی میں جعلی اسناد پر ملازمین کی بھرتیوں کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا اسمبلی میں جعلی اسناد پر ملازمین کی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، ملازمین کے اسناد کی چھان بین کے لئے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی کے سپرد کردی گئی۔
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سے وی سی پشاور یونیورسٹی کی اہم ملاقات ہوئی، کے پی اسمبلی ملازمین کی ڈگریوں، اسناد کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی۔
اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ اسمبلی ملازمین کی ڈگریوں کی فوری اور شفاف تصدیق یقینی بنائی جائے، شفاف بھرتیاں یقینی بنائی جائیں، اسمبلی سیکریٹریٹ میں میرٹ اولین ترجیح ہے۔
بابر سلیم سواتی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کو دیگر اداروں کے لیے مثال بنائیں گے، اسمبلی سیکریٹریٹ میں جعلی ڈگریوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
اسپیکر چیمبرمیں اسمبلی ملازمین کی تعلیمی اسناد متعلقہ حکام کے سپرد کر دی گئی ہیں۔۔
مزیدپڑھیں:شادی کے طویل ترین دورانیے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والا جوڑا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ملازمین کی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
پشاور:خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ ہوا ہے، تاہم جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے تھانہ شورکوٹ کی حدود میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 نامعلوم حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شورکوٹ بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں مشکوک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے 2 پستول و دیگر اسلحہ،بمعہ موٹر سائکل برآمد کرلی گئی ہے۔
حکام کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی سے ملزمان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیا۔ گرفتار مشکوک ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق
علاوہ ازیں ڈی آئی خان کے علاقے ٹانک میں فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بازار میں پیش آیا۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Post Views: 1