پنجاب بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے سماعت کے لیے 26 فروری کی تاریخ مقرر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کے معااملے پر سماعت 26 فروری کو مقرر کر دی ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا ہے اور ان کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ دونوں حکام کو 26 فروری کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو متعدد بار بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کے مواقع دیے گئے، مگر حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی مدت 31 دسمبر 2021 کو ختم ہو چکی ہے اور اس کے بعد سے انتخابات کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں بری کرنے کی استدعا ہے،بری کرنے کی درخواست 25ستمبر کوسماعت کیلئے مقرر کی گئی ،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔
مزید :