بارکھان میں مسلح افراد کی قومی شاہراہ پر ناکہ بندی، 7 مسافروں کو گاڑی سے اتار کر قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کوئٹہ:
بارکھان میں مسلح افراد کی قومی شاہراہ پر ناکہ بندی، 7 مسافروں کو گاڑی سے اتار کر قتل کر دیا
بلوچستان کے شہر بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے مسافر کوچ کے 7 مسافروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے مسافر کوچ کا روکا، اور 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا، مسافر کوئٹہ سے فیصل آباد جا رہی تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد اس وقت بھی قومی شاہراہ پر موجود ہیں جس کی وجہ سے کوئٹہ انتظامیہ نے نے رکھنی بیواٹہ اور میختر کے مقام پر مسافر گاڑیوں کو روک دیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کیے جانے والے مسافروں کو ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد گاڑی سے اتارا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر بارکھان نے بھی مسافروں کی فائرنگ میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بس کے 7 مسافروں کو اتار کر قتل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قومی شاہراہ پر مسافروں کو مسلح افراد قتل کر دیا اتار کر
پڑھیں:
سندھ، بلوچستان کی ہائی ویز پر ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی
سندھ اور بلوچستان کی ہائی ویز پر الگ الگ حادثات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، جب کہ 24 مسافر زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے شہر خیرپور میں کنب مہران بائی پاس پر 2 مسافر کوچز آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں کوچ کی خاتون میزبان جاں بحق اور 20 مسافر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ایک مسافر کوچ پشاور سے کراچی آرہی تھی، جب کہ دوسری کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی۔
حادثہ تیز رفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو گمبٹ ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں خواتین بچے اور مرد شامل ہیں۔
مکران کوسٹل ہائی وے پر کار اور ٹرک میں تصادم
بلوچستان کی مکران کوسٹل ہائی وے پر ڈرائیور کو نیند آجانے پر کار ٹرک سے جا ٹکرائی، اس تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
مکران کوسٹل ہائی وے پر افسوسناک حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں علاج و معالجہ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) اوتھل منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق کار اور ٹرک کے مابین تصادم ہنگول سپٹ کے مقام پر پیش آیا ہے، مرنے والے چاروں افراد کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے بتایا جارہا ہے۔
حکام کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ کار ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔
واضح رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر اکثر و بیشتر حادثات پیش آتے رہتے ہیں، جس کی ایک وجہ اس ہائی وے کا دو رویہ نہ ہونا بھی ہے، ایک ہی سڑک پر آنے اور جانے والے ٹریفک کے درمیان ڈرائیورز کی معمولی سی غفلت بھی بڑے حادثے کا سبب بن جاتی ہے۔
Post Views: 1