پاکستان ٹیم کو تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا پڑیگا، شاہد آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی (اسپورٹس ڈیسک )سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سہ فریقی سیریز میں ہم نے بڑی غلطیاں کیں ہیں، چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا پڑیگا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کوگڈلک کے بجائے کہا جائے “میک یور اون لک”، پاکستان کرکٹ بورڈ کو بہت مبارکباد، سب کو مبارکباد، دوبارہ رونقیں بحال ہوئیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مہمان نوازی کی تعریف کررہے ہیں، تمام ٹیموں کو بہت اچھی سکیورٹی دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹرائنگولرسیریز میں ہم نے بڑی غلطیاں کی ہیں، اب وہ موقع نہیں دو چیزیں ٹھیک کیں،فیلڈنگ ٹھیک نہیں کی، پاکستان ٹیم کو تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا پڑیگا۔ اس موقع پر محمد یوسف نے کہا کہ نیوزی ٹیم میں کھلاڑی کو مستقل مواقع ملتے ہیں۔محمد یوسف کا کہنا تھا کہ لگتا ہے پاکستان نے ٹرننگ پچ بنانی ہے،لیکن بدقسمتی سے اسپنرٹیم میں نہیں لائے، فاسٹ بولرزکتنے ہیں یہ بھی دیکھنا ہے،حارث رگوف کا پتہ نہیں فٹ ہوا ہے یا نہیں، طویل عرصے بعد آئی سی سی ایونٹ پاکستان میں ہونا اچھی بات ہے، مستقبل کے اسٹارز اپنے پلیئرز کو دیکھ کر خوش ہونگے اور سیکھیں گے۔
انگلینڈ ٹیم چمپئنز ٹرافی میں شرکت
کے لیے پاکستان پہنچ گئی
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کپتان جوز بٹلر کی قیادت میں لاہور پہنچی، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کھلاڑیوں اور اسٹاف سمیت 31 رکنی دستہ براستہ دبئی لاہور پہنچا، ٹیم گروپ میچ لاہور اور کراچی میں کھیلے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان ٹیم کو نے کہا کہ
پڑھیں:
جیڈ اسپینس انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے پہلے مسلم فٹبالر بن گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)ٹوٹنہم ہاٹسپر کے دفاعی کھلاڑی جیڈ اسپینس نے بین الاقوامی فٹبال میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے انگلینڈ کی سینئر فٹبال ٹیم کی نمائندگی کرنے والے پہلے مسلم کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔منگل کے روز بلغراد میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں جیڈ اسپینس نے میزبان سربیا کے خلاف میدان سنبھالا۔انہوں نے 69 ویں منٹ میں چیلسی کے کھلاڑی ریس جیمز کی جگہ انگلش ٹیم کا حصہ بن کر یہ تاریخی موقع حاصل کیا۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 25 سالہ اسپینس کا کہنا تھا کہ مجھے واقعی حیرت ہوئی، کیونکہ مجھے علم نہیں تھا کہ میں پہلا مسلمان ہوں جو انگلینڈ کی سینئر ٹیم کے لیے کھیل رہا ہوں، یہ میرے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔اسپینس کی انگلینڈ ٹیم میں شمولیت برطانوی مسلمانوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، جو ملک کی کل آبادی کا تقریباً 6 فیصد ہیں، تاہم پروفیشنل فٹبال میں ان کی نمائندگی انتہائی محدود ہے۔