کبریٰ خان اور گوہر رشید کا مکہ مکرمہ میں نکاح، نئی ویڈیو اور تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
پاکستانی اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی مکہ مکرمہ میں نکاح کی نئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
دونوں اداکار طویل عرصے تک دوست رہنے کے بعد حال ہی میں نکاح کے بندھن میں بندھے ہیں، کبریٰ خان اور گوہر رشید نے رواں ماہ 25 جنوری کو اپنی شادی کی تقریبات کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔
اسٹار کپل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا جس کے بعد گیم نائٹ اور پری ویڈنگ پکنک پارٹی بھی منائی گئی، جس میں قریبی دوستوں اور شوبز شخصیات نے شرکت کی، دونوں نے مکّہ مکرمہ میں نکاح کیا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
مکہ مکرمہ میں نکاح کے بعد نوبیہاتا جوڑے نے اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے لیے ایک عشائیے کا اہتمام بھی کیا، جس کی ویڈیو اور تصاویر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دھوم مچا دی ہے۔
ویڈیو میں ایک ہوٹل میں کھانے کی میز پر خوبصورت ظروف کے ہمراہ گلدان دیکھے جا سکتے ہیں جس میں گوہر اور کبریٰ کی تصویر بھی نمایاں ہے۔
تصاویر میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کو مکہ مکرمہ میں اپنی فیملی کے ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
معروف جوڑے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تماؤں کا اظہار کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خان اور گوہر رشید مکرمہ میں نکاح مکہ مکرمہ میں
پڑھیں:
جب سے حکومت آئی ہے بلوچستان جل رہا ہے، اے این پی
اپنے بیان میں اے این پی رہنماء رشید ناصر نے ترجمان حکومت بلوچستان کے ایمل ولی خان کیخلاف بیان کی شدید مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رشید خان ناصر نے بلوچستان حکومت کے ترجمان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جب سے بنی ہے بلوچستان جل رہا ہے۔ ترجمان کا اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کے خلاف بیان قابل مذمت ہے۔ اپنے جاری بیان میں رشید خان ناصر نے بلوچستان حکومت کے ترجمان کے سینٹر ایمل ولی خان کے خلاف بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی ایسی سیاسی جماعت جس کی سو سال سے زیادہ قدیم تاریخ ہے اور جن کے اکابرین اور کارکنوں نے پشتون قومی حقوق اور عام عوام کے آئینی حقوق کے حصول کے لئے شہادتوں، جیلوں، کوڑوں اور جائیدادوں کی ضبطگیوں تک قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جب سے وجود میں آئی ہے، بلوچستان جل رہا ہے۔ صوبے کے اربوں روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کرنے کے بجائے سکیورٹی پر خرچ کئے جارے ہیں، لیکن اس کے باوجود بدترین بدامنی ہے۔ وزراء، مشیروں اور پارلیمانی سیکرٹریز میں پشتونوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔