صائم کو انجری پر پروٹوکول! کیا ہم بھارت کیلئے کھیلتے تھے؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر جانبداری کا الزام لگادیا۔
الٹرا ایج پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے شکوہ کیا کہ اوپنر صائم ایوب کو انجری پر وی وی آئی پی پروٹوکول فراہم کیا جارہا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں کیساتھ ایسا نہیں ہوا۔
انہوں نے اپنی انجری کے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کمر میں درد کی وجہ سے طویل عرصے تک کرکٹ سے دور رہا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کا معاون یا رہنما میرے پاس نہیں آیا اور نہ علاج کے حوالے سے میری رہنمائی کی۔
مزید پڑھیں: صائم کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی؛ انتظار مزید طویل ہوگیا
حسن علی نے سوال اٹھایا کہ صائم ایوب انجرڈ ہیں انکا خیال رکھنا بورڈ کی ذمہ داری ہے لیکن مجھے بتایا جائے کیا میں 2020 میں ٹیم کا رکن نہیں تھا؟ کیا میں ہندوستان کیلئے کھیلتا تھا؟۔
مزید پڑھیں: "ہم تمہاری طرح گھٹیا نہیں" جھنڈے تنازع پر پاکستان کا ردعمل وائرل
فاسٹ بولر نے اوپنر صائم ایوب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ انہیں ابھی وی وی آئی پی ٹریٹمنٹ دے رہے ہیں، اگر مستقبل میں کوئی زخمی ہو جائے تو کیا آپ اسے وہی علاج دیں گے؟ نہیں، آپ نہیں کریں گے۔ اللہ اسے صحت اور تندرستی عطا کرے، اور وہ پاکستان کے لیے بہت سے میچ جیتے لیکن ہر عروج کو زوال آتا ہے، اگر صائم ایوب دوبارہ زخمی ہوا تو کیا وہ اس کے ساتھ ایسا ہی سلوک کریں گے؟۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صائم ایوب
پڑھیں:
ایشیا کرکٹ کپ کا میزبان متحدہ عرب امارات ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جولائی 2025ء) ہفتے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ''ایکس‘‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا، ''مجھے خوشی ہے کہ میں اے سی سی ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر رہا ہوں۔ ہمیں ایک شاندار کرکٹ مقابلے کی توقع ہے۔ مکمل شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔‘‘
ایونٹ میں ایشین کرکٹ کونسل کے پانچ مکمل رکن ممالک افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت (آفیشل میزبان)، پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ متحدہ عرب امارات، عمان اور ہانگ کانگ بھی شرکت کریں گے۔
(جاری ہے)
یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔اگرچہ بھارت اس ایشیائی ٹورنامنٹ کا باقاعدہ میزبان ملک ہے لیکن روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کے پیش نظر ٹورنامنٹ غیر جانبدار مقام یعنی یو اے ای میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
محسن نقوی، جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے جمعرات کو ڈھاکہ میں ہونے والے اے سی سی کے سالانہ اجلاس کی صدارت کی تھی تاہم اجلاس کے فوری بعد ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
ادارت: عاطف توقیر