سابق کپتان نے موجودہ نسل کے کرکٹر کو برگر بچے قرار دیدیا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجود نسل کے پلئیرز کو میک ڈونلڈ اور کے ایف سی جنریشن کہہ ڈالا۔
چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس کیساتھ انٹرویو کے دوران سابق کپتان و آل راؤنڈر نے پاک بھارت میچ کے دوران فیلڈ میں کھلاڑیوں کے دوستانہ رویے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔
اینکر نے سوال کیا کہ شاہد بھائی آپ فیلڈ میں بہت غصہ کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوتا، جس پر سابق کپتان نے جواب دیا کہ موجود نسل کے پلئیرز میک ڈونلڈ اور کے ایف سی جنریشن ہیں۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ساتھ اب کیا کرنا ہے؟ شاہد آفریدی کا قومی ٹیم کو مشورہ
اس موقع پر اینکرز نے فٹنس سے متعلق سوال کیا تو بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے کہا کہ آپ منہ سے فٹنس کی بات بلکل اچھی نہیں رہی، جس کے بعد شو میں قہقہے لگنا شروع ہوگئے۔
مزید پڑھیں: صائم کو انجری پر پروٹوکول! کیا ہم بھارت کیلئے کھیلتے تھے؟
قبل ازیں گزشتہ روز سابق آل راؤنڈر نے چیمپئنز ٹرافی کےلیے پاکستانی اسکواڈ میں چند کھلاڑیوں کی شمولیت پر اعتراض اٹھایا تھا تاہم نام لینے سے گریز کیا تھا۔
مزید پڑھیں: بھارتیوں کیساتھ فرینڈلی کیوں ہورہے ہو؟ معین خان بھڑک اُٹھے
لاہور میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی میں ساری دنیا کی ٹیمیں پاکستان آئیں، بھارت کو بھی آنا چاہیے تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سابق کپتان
پڑھیں:
سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا ہے، جرم قبول کرنے میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔
مائیکل سلیٹر پر 2023ء کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت کئی الزامات لگے تھے۔
کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ نے مائیکل سلیٹر کا کیس سنا۔
عدالت نے مائیکل سلیٹر پر واضح کیا آپ شراب نوشی میں رہے ہیں۔
عدالت نے 4 سال قید کی سزا سنائی ہے، اس میں سے ایک سال سے زائد وہ جیل میں گزار چکے ہیں۔
واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر نے 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
Post Views: 1